پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر جہاز والے مال کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 206 روپیہ کلو تک ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر جبکہ ایڈوانس پیمنٹ پر 204.50 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ کنٹینر والے مال 209 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جہاز اور کنٹینر والے مالوں میں کوالٹی کا فرق ہے۔ دوسری جانب کرمسن مسور 222 سے 225 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کرمسن مسور کی کراچی میں شارٹیج بنتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے کیونکہ بکنگ آسٹریلیا سے 680 ڈالر جبکہ کینیڈا سے 720 ڈالر کی سطح پر رکی ہوئی ہے۔ جو کراچی آکر بالترتیب 213 اور 225 تک پڑتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کراچی میں ہر ایمپورٹر مسور کی سیلنگ نہیں دے رہا ہے صرف جس کو پیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے وہی فروخت کرتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.28 کی سطح پر ہے۔ لیکن ڈالر ہر ایمپورٹر کو آسانی سے نہیں ملتے۔ گزشتہ روز ہماری کراچی کے ایک انتہائی مستند قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انہوں نے پاک کموڈیٹیز کو بتایا کہ جس ایمپورٹرز کے بنک میں ایک لاکھ ڈالر کے کاغذات آتے ہیں اور اس ایمپورٹر کا بنک میں 3/4 کروڑ ڈیپازٹ موجود ہوتا ہے اس کو تو ڈالر مل جاتے ہیں جن ایمپورٹرز کا بنک میں کیش ڈیپازٹ نہیں ہوتا انہیں ڈالر بھی آسانی سے نہیں ملتے۔