پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7875/80 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں پیر پیمنٹ کے۔ جبکہ جون کے سودے 7930/35 جیسے حالات ہیں۔ جولائی 8080/85 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹہ باز مارکیٹ کو کھینچ رہے ہیں۔ ہفتہ اتوار بنک بند ہوتے ہیں اس لیے ممکن ہے تھوڑی بہت کھینچ مزید بن جائے لیکن پیر سے پھر مارکیٹ کمزور ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی ملیں مال بیچ رہی ہیں۔ حمزہ۔ آر وائی کے اور اتحاد بھی سیلنگ کر رہی ہیں۔ بڑے ڈیلر ملوں سے حاضر مال خرید کر جون ڈیلیوری بیچ جاتے ہیں کیونکہ 8/10 دن کا 60/65 روپیہ کوئنٹل منافع مل جاتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے مارکیٹ میں دم خم نظر نہیں آ رہا ہے۔