+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 20 2023 18:21:38
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 11835 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جون کے سودے 11870 جبکہ جولائی کے سودے 12325 میں ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج کین کمشنر نے چینی پیدا کرنے والے اضلاع کے ڈی سی او صاحبان کو لیٹر جاری کیا ہے کہ جن ملوں کے پاس ڈیلروں کی پیڈ چینی پڑی ہوئی ہے وہ فوراً اٹھوائیں۔ کین کمشنر نے تقریباً 21 اضلاع کے ڈی سی او کو لیٹر جاری کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ گھبراہٹ بن گئی ہے۔   اس سلسلے میں پاک کموڈیٹیز کی دو تین ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس خبر کا اثر وقتی طور پر ضرور پڑا ہے لیکن مستقل طور پر اس خبر کا اثر نہیں پڑے گا کیونکہ پہلے سے ہی ملوں میں لوڈنگ بھرپور ہو رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جن ملوں میں مال ختم ہو گیا ہے وہ تو اب لوڈنگ دینے سے رہیں۔ تاہم جن ملوں میں چینی پڑی ہوئی ہے ان ملوں سے لفٹنگ بھرپور ہو رہی ہے۔  اس لئے اب گیم ملوں کے ہاتھ میں ہے۔  اس خبر کی وجہ سے اوپن مارکیٹ کم ضرور ہوئی ہے لیکن کسی مل نے اس خبر کی وجہ سے چینی کم ریٹ میں سیل نہیں کی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں کیلئے یہ نئی بات نہیں ہے ملوں کا ہمیشہ کین کمشنر کے ساتھ واسطہ پڑتا رہتا ہے تاہم اوپن مارکیٹ ان باتوں کا اثر لے جاتی ہوتی ہے۔