+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 23 2022 15:13:16
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 6400 تک کام ہوے ہیں۔ کراچی 170/72 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  آج انٹر بنک میں ڈالر 209 کا رہ گیا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں بھی 30/35 ڈالر مارکیٹ کم ہوئی ہے اور  سی ایچ کے ایم کوالٹی 645 جبکہ نمبر ون کوالٹی 675 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  انٹر بنک میں ڈالر کا مندہ ہونا۔ آسٹریلیا میں ریٹ کم ہونا یہ دو وجوہات ہیں جسکی وجہ سے ٹریڈرز اپنا مال بیچ کر نفع کوور کر رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6000/6100 کا لیول بنے گا تو دوبارہ گاہک بنے گا کیونکہ کراچی خالی ہے۔  اور پنجاب میں بھی اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔  چونکہ دو ماہ میں اچھی خاصی تیزی دیکھنے میں آئی تھی اس لیے مارکیٹ میں کوریکشن  دیکھنے میں آ رہی ہے۔