+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 17 2023 16:47:16
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو ٹیکس ان پیڈ شام کے اوقات میں 11375/80 روپیہ کوئنٹل جبکہ ٹیکس پیڈ 11770/75 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جون کے سودوں کے 11885/90 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ جبکہ جولائی کے سودوں کے 12375/80 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پرچون میں آج ڈیمانڈ کمزور تھی تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  اس کی وجہ یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی بڑی ملیں ریڈی میں سیل نہیں دے رہی ہیں اتحاد شوگر ملز نے جولائی کے سودے 12400 تک فروخت کئے ہیں۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے 5 جولائی کی پیمنٹ پر 12100 میں سودے فروخت کئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق شوگر ملز سے شوگر کی لفٹنگ بہت زبردست ہو رہی ہے۔ یکم جون سے 15 جون تک تقریباً 3 لاکھ 20 ہزار ٹن چینی لفٹ ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ عید کے بعد بھی چینی کی ڈیمانڈ بہت زبردست رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور پھر عید کے 20 دن بعد محرم الحرام کا مہینہ شروع ہو جاے گا۔ محرم الحرام میں مشروبات کا استعمال بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے جون جولائی میں بھرپور کھپت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔  فل الحال تیزی کا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وقتی طور پر کہیں مارکیٹ ایک آدھ روپیہ گھٹ بھی گئ کمزور ڈیمانڈ کی وجہ سے تو دوبارہ بہتر ہو جاے گی۔