+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 17 2023 16:30:23
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو بڑھ گئے ہیں اور 205 میں ایڈوانس پیمنٹ پر کام ہوے ہیں۔  اس وقت 206 میں بھی خریدار بن جاتا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے نپر مسور کی صرف دال بنتی تھی اور کرمسن مسور ثابت فروخت ہوتی تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار روز سے نپر مسور کی چھنائ شروع ہو گئی ہے چونکہ کرمسن مسور اچھی کوالٹی 221 روپیہ کلو ہے اس لئے ٹریڈرز نے نپر مسور کو چھاننا لگا کر صاف کرنا شروع کر دیا ہے اور پرچون میں ثابت فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے اس لئے نپر مسور کی ڈیمانڈ میں اصافہ ہو گیا ہے اور مارکیٹ بڑھ گئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ 18000 ٹن والے جہاز میں زیادہ تر ایمپورٹرز کا 710 ڈالر والا مال ہے جو کراچی آکر تقریباً 222 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ جبکہ بعض ایمپورٹرز کا 650 ڈالر والا مال ہے جو کراچی آکر تقریباً  204 تک پڑتا ہے۔ اس لئے جن ایمپورٹرز کے پاس مہنگا مسور پڑا ہوا ہے وہ سیل نہیں کر رہے ہیں اور دوسری جانب اب نپر مسور چھنائ ہو کر ثابت ہی فروخت ہونا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور ریٹ بھی بڑھ گئے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔