پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 50/100 روپیہ من تیز ہوے ہیں اور 14150/14200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر ٹائیٹ ہوا ہے اور 289.25 روپیہ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب برما سے بکنگ بھی 10/15 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور 1150/55 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ تاہم خریداری ضرورت کے مطابق کی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ ریٹ کافی ہائی ہیں۔