+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 12 2023 16:49:59
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ نپر مسور کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 200 جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 201.50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ کرمسن دال کوالٹی 201/2 جبکہ پرچون کوالٹی 212/14 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بہت ٹاپ کلاس کوالٹی 220/220 تک بھی کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور کی بکنگ 25/30 ڈالر بہتر ہوئی ہے اور فارمر ڈریس کوالٹی 680 جبکہ مشین کلین کوالٹی 700/705 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں آسٹریلیا سے جبکہ کینیڈا سے بکنگ مشین کلین کوالٹی کی 720 ڈالر تک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 16/17 تاریخ کو مسور نپر کوالٹی کا ایک جہاز پورٹ پر لگے گا جس میں ماہرین کے مطابق 18 ہزار ٹن مسور ہے۔ جہاز کی آمد کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی ہے۔ ملرز، ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 288 روپیہ تک ہے۔ 16/17 جون کو جو جہاز لگے گا اس میں 650 ڈالر میں مل جاتی ہے۔ 650 ڈالر والی کراچی آکر تقریباً 204 تک پڑے گی۔