پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی 113/14 روپیہ کلو تک ہیں۔ گودام کا مال 113 جبکہ پورٹ کے سودے 114 تک مل جاتے ہیں۔ گودام سے مال اٹھوانے کا ملرز کو 1 روپیہ خرچہ آتا ہے جبکہ پورٹ سے ڈائریکٹ مل میں مال آ جاتا ہے اس لئے گودام اور پورٹ کے ریٹ میں ایک روپیہ کلو فرق چل رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 328/330 ڈالر ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.50/288 روپیہ تک ہے۔ اس حساب سے ییلو پیس کا پڑتا کراچی آکر تقریباً 104/105 تک ہے۔ پورٹ پر تھوڑی تھوڑی آمد شروع ہو گئی ہے کنٹینر کی شکل میں۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ مارکیٹ میں تیزی نظر نہیں آ رہی ہے۔ مال گوداموں میں بھی بہت پڑے ہوئے ہیں جبکہ بکنگ میں بھی مال ہیں اس لیے احتیاط سے کام کریں کیونکہ جہاں پورٹ پر کھل کر آمد شروع ہوئی مارکیٹ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔