+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2023 15:42:10
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 0.50 روپیہ بہتر ہوا ہے اور 168 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 15 جون کو ایک جہاز کی آمد متوقع ہے کراچی پورٹ پر۔ اس لئے جہاز کو دیکھ کر خریداری کرنی چاہیے۔  دوسری جانب فریش بکنگ 537/38 ڈالر ہے آسٹریلیا سے  انٹر بنک میں ڈالر 287.50 کی سطح پر ہے۔ ڈالر کی دستیابی کھل کر نہیں ہے۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس میں ایمپورٹرز کا سستا مال ہے 495 ڈالر والا یہ جہاز ہے اور ایمپورٹرز کو 156 کا پڑتا ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز پرافٹ ٹیکنگ بھی کر رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک مستند قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فل الحال مارکیٹ 165 سے 175 کی رینج میں کھیلے گی یعنی اگر مارکیٹ نیچے آتی ہے تو 165 اور تیز ہوتی ہے تو 175 بن سکتی ہے۔