پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ منڈی میں 10000 سے 13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ پلانٹ والے برانڈد مال کا 14000 کا خریدار بن جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ رات برسیم کی کاشت کے علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہوئی اور کافی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جو کھیتوں میں کھڑا تھا وہ ضائع ہونے کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں۔ 30% نقصان پہنچا ہے بارشِ سے۔ وانڈہو منڈی میں ابھی تک 25000 بوری جبکہ شیخو پورہ منڈی میں 8000/10000 بوری کی آمد ہوئی ہے ٹوٹل۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کراچی پرانا مصری برسیم 11500/600 کا خریدار بنتا ہے جبکہ امپورٹرز 11800 مانگتے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نیا مصری برسیم 14000 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ بکنگ پرانے کی 900 جبکہ نئے کی بکنگ 1035/40 ڈالر فی ٹن تک موصول ہوئی ہے۔ پرانا 11500 تک پڑتا ہے کراچی آکر جبکہ نیا 13200 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر تھوڑا تیز ہوا ہے اور 287.10 جیسے بھاؤ ۔ موصول ہوئے ہیں۔ برسیم میں فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ امپورٹرز ابھی بکنگ میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ سب کا خیال ہے کہ بکنگ کے بھاؤ مزید ٹوٹ جائیں پھر بکنگ کرانی چاہیے۔