پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو نرم ہوے ہیں اور 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک ایمپورٹر کے کراچی پورٹ پر 5 کنٹینر لگے ہیں اس نے مارکیٹ میں 196 کی بیچ دی ہے پیمنٹ صبح ڈیلیوری 4/5 دن بعد اس وجہ سے مارکیٹ دباؤ میں آ گئی۔ کرمسن مسور مشین کلین کوالٹی 210 سے 215 جیسے حالات ہیں جس طرح کی کوالٹی اس طرح کا بھاؤ۔ بکنگ کنٹینر میں 650 ڈالر فی ٹن جیسے حالات موصول ہوے ہیں نپر کے جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 700 سمجھنی چاہیے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فل الحال کمزوری دیکھنے میں آ رہی ہے۔