پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا ایرانی کوالٹی مارکیٹ 500 روپیہ من بہتر ہے اور 14500/15000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ گولی دھنیا فیصل آباد منڈی میں 20000/20500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ نیچے تھوڑے تھوڑےکام ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں ٹکڑا کوالٹی دھنیا ایرانی بہتر ہوا ہے اور 13800 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ حیدر آباد منڈی میں ٹکڑا کوالٹی مال 13500/14000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل سندھ کے مال کم رہ گئے ہیں اور مال مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ جہاں کہیں گاہکی آتی ہے کھل کر بیچ نہیں آتی ہے۔ فل حال آگے ایران کی فصل آنی ہے اس وجہ سے گاہک بھی کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔