+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 24 2023 19:02:28
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور ٹیکس ان پیڈ کے 10750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ 10850 جیسے حالات ہیں۔  مئی کے سودوں کی 11035/40 جبکہ جون کے سودوں کی 11735/40 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق صبح میٹنگ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کی مینجمنٹ اور ڈیلروں کے درمیان جس میں ٹیکس ان پیڈ مال کی لفٹنگ کے متعلق گفتگو زیر بحث آے گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیکس پیڈ مال پر جے ڈی ڈبلیو نے مزید ٹائم دے دیا ہے۔ جبکہ ٹیکس ان پیڈ پر صبح بات چیت ہو گی۔  مارکیٹ میں حاضر میں اتنے زیادہ مال نہیں ہیں۔ صرف ٹیکس ان پیڈ مال کے مسائل ہیں کیونکہ جن انویسٹرز نے حاضر لے کر مئ بیچا ہوا ہے وہ اپنا مال واپس نہیں خرید رہے ہیں۔  اگر جے ڈی ڈبلیو نے ٹیکس ان پیڈ کیلئے مزید وقت دے دیا تو انویسٹرز اپنا بیچا ہوا مال فورأ واپس خرید لیں گے اور اس کو جون کر کے بیچ دیں گے۔ جس سے مارکیٹ یک دم سنبھل جائے گی۔  تاہم کل ہی پتا چلے گا کہ جے ڈی ڈبلیو والے کیا کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے کیونکہ جنوبی پنجاب کے بڑے گھر حاضر میں بیچ نہیں دیتے۔