Millet | باجرہ
Nov 13 2024
کالا چنا ریٹ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Aug 01 2022 12:05:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 9500/9600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9200/9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Aug 01 2022 12:04:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجرخان کوالٹی ہلکے مال 3300/3400 روپیہ من جبکہ اچھے مال 3525 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال بارشوں کی وجہ سے نیچے گاہکی کمزور ہے۔ .
Aug 01 2022 12:00:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 257 اچھی کوالٹی 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں 3 اگست والے جہاز کے مال 236 جیسے حالات ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ نپر مسور حاضر میں مال نہیں ہے۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ جہاز کراچی آگیا ہے لیکن پورٹ پر برتھ خالی نہیں ہیں اس لیے جہاز کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔ جوں ہی برتھ خالی ہوا جہاز لنگر انداز ہو جائے گا۔ .
Aug 01 2022 11:52:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی باریک سوڈان کوالٹی 3 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 235 سے 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ برما وی 2 236/240 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو مال شارٹ ہیں۔ جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 ریگولر کوالٹی 245 سے 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 260/65 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 243 روپیہ تک ٹریڈ ہوا ہے۔ آج پورٹ پر 67 کنٹینر کی آمدن تھی کراچی پورٹ پر۔ انڈیا 8 ایم ایم مارکیٹ 280 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 285 کینیڈا 8/9 ایم ایم 280 سے 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم 312/315 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 12 ایم ایم 370 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے. .
Aug 01 2022 11:41:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 115.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے آج انٹر بنک میں ڈالر 4/5 روپیہ نیچے ہوا ہے اور 243 جیسے حالات بن گئے ہیں بکنگ 470 ڈالر ہے آج کے ڈالر ریٹ سے بکنگ کا پڑتا 124.5 روپیہ کلو کا ہے۔ .
Aug 01 2022 11:37:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8200 بھلوال 8225 جیسے حالات ہیں فیصل آباد زون کسان 8150 سویرا 8150 جبکہ کمالیہ 8040 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 7950 حمزہ 7925 جے ڈی ڈبلیو 7920 یونائیٹڈ 7920 جیسے حالات ہیں۔ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7950 ڈھرکی گھوٹکی 7950 جیسے حالات ہیں جبکہ زیریں سندھ میں النور شوگر ملز 7960 فاران 7970 مہران 8000 شاہ مراد 8030 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ تھوڑی بہتر نظر آرہی ہے۔ ملوں نے پول کرنے سے پہلے مال کافی فروخت کئے ہیں مال فروخت کر کے پول کر لیا ہے۔ تاہم شام تک ملوں کی صورت حال سامنے آئے گی کہ کونسی مل نے کیا کام کیا ہے۔ تاہم یہ ریٹ بھی کوئی اتنے بڑے ریٹ نہیں ہے۔ .
Aug 01 2022 11:34:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 11350 روپیہ من کا خریدار ہے مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ برما اور سنگاپور والے پاکستان کیلئے ماش کی آفر نہیں دے رہے ہیں۔ بنکوں میں ڈالر ملنے کی پوزیشن صحیح ہو گی تو کچھ پتا چلے گا آج انٹر بنک میں ڈالر 243 تک ٹریڈ ہوا ہے تھوڑا کمزور ہوا ہے۔ .
Aug 01 2022 11:08:55 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا 7250/60 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کراچی 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر لوڈنگ جبکہ جہاز کے مال کا 171 کا خریدار ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے کیونکہ ایمپورٹرز اب بکنگ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انٹر بنک میں آج ڈالر تھوڑا نرم ضرور ہوا ہے لیکن بنک کھل کر ڈالر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمپورٹرز پہلے سے لئے ہوے سودے پورٹ سے چھڑا رہے ہیں نئے سرے سے بکنگ نہیں کرا رہے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے سبزیاں گل سڑ جاتی ہیں۔ جب سبزیاں ختم ہو جائیں تو دال کی ڈیمانڈ ڈبل ہو جاتی ہے۔ دال کی اچھی ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Aug 01 2022 10:54:00 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6300/6400 روپیہ من جیسے حالات ہیں بیچ کم ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز تھل میں بھکر لیہ مظفر گڑھ کے اضلاع میں بہت زیادہ طوفانی اور خطرناک قسم کی بارش ہوئی ہے۔ میانوالی کے بعض علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے جسکی وجہ سے فصل 50% ڈیمیج ہو گئی ہے۔ ڈیمیج مونگ سے دال نہیں بنتی۔ فصل کی خرابی کی وجہ سے مارکیٹ میں بھرپور ڈیمانڈ دیکھنے میں آ رہی ہے اسٹاکسٹ بھرپور گاہک ہیں۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی آسٹریلیا کاایک ادارہ ہے جس کا نام ہے آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچر ریسرچ جو کہ دالوں پر ریسرچ کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو بھی دالوں کی ریسرچ میں امداد دی ہے ان کے کنٹری کوآرڈینیٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیجائ اس سال 205000 ہیکٹرز یعنی 506000 ایکڑ تھی۔ پچھلے سال کی نسبت کاشت کم تھی۔ ان اعداد وشمار کی روشنی میں اگر ہم بات کریں اور ڈھائی بوری فی ایکڑ پیداوار بھی لگا لیں تو تقریباً 1265000 بوری پیدوار بنتی ہے یعنی 126500 ٹن۔ اس میں سے ماہرین کا خیال ہے کہ 50% فصل بارشوں کی وجہ سے ضائع ہو گئ ہے۔ یعنی ہمارے پاس خالص مونگ تقریباً 65000 ٹن یعنی 650000 بوری بچتی ہے۔ پچھلے سال کا اسٹاک اگر 35000 ٹن یعنی ساڑھے تین لاکھ بوی شامل کریں تو ہمارے پاس ایک لاکھ ٹن کا تخمینہ بنتا ہے۔ یعنی 10 لاکھ بوری۔ اب اگر پاکستان کی کھپت کا اندازہ لگایا جاے تو ماہرین کا خیال ہے کہ تقریباً 170000/180000 ٹن یعنی سترہ سے اٹھارہ لاکھ بوری کی کھپت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کے پاس اس سال مونگ کی جو فصل ہے وہ پورے سال کی کھپت سے کم ہے۔ ان اعداد وشمار میں اگر دس پندرہ فیصد اوپر بھی اندازہ لگا لیا جائے تب بھی ہمیں بیرونی ممالک سے مونگ ایمپورٹ کرنی پڑے گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ارجنٹائن کی مونگ کراچی آکر تقریباً 9000/9200 روپیہ من تک پڑتا ہے۔ اس لئے انویسٹرز حضرات بھرپور طریقے سے خریداری کر رہے ہیں۔ اور تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے .
Aug 01 2022 10:30:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ 20/80 10500/600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں تھل پنجاب کی منڈیوں میں جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11300 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ تھوڑی بہت بہتری ا سکتی ہے .
Aug 01 2022 10:28:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12500/700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بعض منڈیوں میں 13000 کی آوازیں بھی ہیں۔ ابھی گاڑی دو گاڑی کی آمد ہے۔ لوکل میں بھی ڈیمانڈ ہے اور ایکسپوٹرز بھی گاہک ہیں اس لئے مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Aug 01 2022 10:25:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار ملتان 2900/3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےہائبرڈ جوار 160/70 سے 208 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار اوکاڑہ انتہائی بارشوں کی وجہ سے منڈی میں بولی نہیں ہوئی ہے جبکہ ملتان 2500 جیسے حالات ہیں۔ رکی ہوئی ہے .
Aug 01 2022 10:20:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 100 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 2200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھل لائن بھی 100/150 روپیہ کوئنٹل تیز ہوا ہے اور 5650/5700 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ نیچے آگئے تھے اور تھوڑی ڈیمانڈ نکلی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے کسی ایکسپوٹر نے بھی کوئی 5/10 ٹرالے خریداری کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی بہتر ہوئی ہے۔ قصور لائن پر بارشوں کی وجہ سے کوالٹی بدنما ہو گئی ہے۔ یعنی ڈس کلر ہو گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ تھوڑا بہت مزید تیز ہو سکتا ہے۔ .
Jul 30 2022 17:16:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد باجرہ لالہ موسیٰ لائن شام کے اوقات میں 2100/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں تھل پنجاب کی منڈیوں میں 5500/5550 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ سست ہے۔ .
Jul 30 2022 17:11:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12300 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے خریدار بن جاتا ہے۔ .
Jul 30 2022 17:08:53 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید ملتان 2900/3000 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 160/70 جبکہ پرولائن 208/10 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہےسدا بہار جوار ملتان 2500 جیسے حالات ہیں رکی ہوئی ہے .
Jul 30 2022 17:06:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ ففٹی ففٹی 10200 70/30 10300 جبکہ 80/20 10500 جیسے حالات ہیں۔ کراچی 11300 جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کے۔ ملرز گاہک ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کافی کم ہوئ ہے پچھلے 15 دن میں 205 روپے والا ڈالر 245 تک ہو گیا ہے۔ اکسپورٹرز بھی گاہک ہیں۔ .
Jul 30 2022 16:58:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم نیا کراچی حاضر 13500 جیسے حالات ہیں۔ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 14000 جبکہ فل اکتوبر 14500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ مصر کی مارکیٹ تو 1125/50 ڈالر ہی لیکن پاکستان میں ڈالر قابو سے باہر ہے اس لئے مصر کے ایکسپوٹرز پاکستان کو مال بیچنے سے ڈرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے ایمپورٹرز بھی فارورڈ کے سودے بیچنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔ کیونکہ جو سودے لوگوں نے پہلے ہی بک کرا کر بیچے ہوے ہیں ان میں ایمپورٹرز کو نقصان ہے .
Jul 30 2022 16:56:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 15500/16000 پہ رکی ہوئی ہے۔ 130 دن پیمنٹ پر 18000 میں کام ہوا ہے سندھ کنری سائیڈ کے بیوپاریوں نے مال لئے ہیں۔ جام پور اچھی کوالٹی 15000 جبکہ نرم گرم 13500 جیسے حالات ہیں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 اگست سے دوبارہ سندھ میں بارشوں کے سپیل شروع ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 5 اگست سے 10 اگست تک مرچ کی کاشت کے علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ پھر اسکے بعد۔ اگست کے تیسرے ہفتے سے ستمبر کے تیسرے ہفتے تک سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی تو سندھ میں مرچ کی فصل کو پھل نہیں لگا لیکن جب پھل لگ جائے اور زیادہ بارشیں پڑ جائیں تو فصل بالکل تباہ ہونے کے امکانات ہو جائے ہیں جیسے لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں فصل بالکل تیار تھی اور بارشوں نے تباہی کر دی۔ .
Jul 30 2022 16:27:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کو 7950/60 تک کام ہو کر شام کے اوقات میں 20/30 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 7925/30 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج ملوں کی میٹنگ ہے جس میں دوبارہ ملیں پول کر کے جنوبی پنجاب میں 8450 ریٹ مقرر کریں گیں جبکہ سینٹرل پنجاب میں 8600 ریٹ مقرر کریں گیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پول سے پہلے ملیں کافی مال فروخت کر گئیں ہیں۔ حاضر میں دوپہر کو تو گاہکی اچھی تھی لیکن شام کے اوقات میں گاہکی تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے 50/100 روپیہ کوئنٹل مزید تیز ہو جائے کیونکہ ملیں پول بھی کرتیں ہیں جب پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو اندر خانے مال بھی بیچ جاتی ہیں۔ یکم تاریخ کو ملوں نے اپنے اسٹاف کو تنخواہیں دینی ہوتی ہیں۔ جبکہ 15 تاریخ کو سیل ٹیکس دینا ہوتا ہے جن ملوں کے مال بنک پلیج ہوتے ہیں انکی مجبوری ہوتی ہے کہ وہ سیل ٹیکس اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے اکھٹے کریں۔ دوسری جانب یہ بات بھی ہے ملیں بنک کے سود دے دے کر انکی لاگت بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔ ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملوں کو جب موت نظر آرہی ہوتی ہے تو پول کر لیتے ہیں۔ لیکن مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ اب یہ پول کرنے سے پہلے۔ حمزہ۔ آر وائی کے۔ اشرف۔ اتحاد شوگر ملز وغیرہ سب نے مال فروخت کئے ہیں۔ جب تک ایکسپورٹ کی پکی اجازت نہیں ملتی اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا کوئی مزے داری والی بات نظر نہیں آ رہی ہے۔ دوسری جانب اگر ریٹس کو دیکھا جائے تو یہ ریٹ اتنے بڑے ریٹ نہیں ہیں۔ اور اس سال گورنمنٹ کو گنے کے ریٹ بھی بڑھانے پڑیں گے اگر 10 روپیہ من گنے کا ریٹ بڑھے تو 2.50 روپیہ کلو چینی کا ریٹ بڑھ جاتا ہے اور اگر گنے کاریٹ 40 روپیہ من بڑھے تو چینی کی قیمت میں 10 روپیہ کلو اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم جس سال گنے کا ریٹ زیادہ ہو اور نیچے اسٹاکسٹ نہ ہو اور چینی کی ڈیمانڈ کم ہو تو مل والے زمیندار کو مار دیتے ہیں گنے میں کٹوتیاں لگا کر اپنا پڑتا نیچے کر لیتے ہیں۔ اب نئے سیزن کا گورنمنٹ کیا ریٹ مقرر کرتی ہے یہ بھی سمجھنا ہو گا۔ دوسری جانب گنے کی فصل بھی اچھی ہے یہ سب چیزیں سمجھ کر ہی مندہ تیزی ہو گی۔ لیکن فل الحال سپلائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔ ان ریٹس سے زیادہ مندہ بھی نہیں لگتا تاہم کوئی لمبی چوڑی تیزی بھی نہیں لگتی۔ روپیہ دو روپیہ اوپر نیچے ہونا معمول کا عمل ہوتا ہے۔ .
Jul 30 2022 16:14:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی باریک سوڈان کوالٹی شام کے اوقات میں 232 سے 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما وی 2 236 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو مال شارٹ ہیں۔ جس کے پاس ہے اس کا اپنا ہی ریٹ ہے۔ بیچ انتہائ کم ہے۔ ایتھوپیا 6/7/8 ریگولر کوالٹی 245 سے 250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 260/65 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 8 ایم ایم مارکیٹ 280 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 285 کینیڈا 8/9 ایم ایم 280 سے 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 312 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔انڈیا 12 ایم ایم 370 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ امیریکا 9 ایم ایم 390 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے. .
Jul 30 2022 16:02:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر بھی 255/56 جیسے حالات ہیں ضرورت کے مطابق ہی کام کاج ہو رہے ہیں۔ بکنگ نپر مسور کی 25 ڈالر ٹوٹی ہے اور 815 جیسے حالات بن گئے ہیں کرمسن مسور کی بکنگ 800 جیسے حالات ہیں۔ .
Jul 30 2022 15:59:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 115.5 تک کام ہوے ہیں۔ یکم تاریخ کے کافی سودے ادھار پہ فروخت ہوے ہوے تھے۔ انکی کٹنگ ہونی ہے اس لئے تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے۔ سودوں کی سیٹلمنٹ کے بعد دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 30 2022 15:55:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 11000 تک کام ہوے ہیں 40/45 دن پیمنٹ پر 11500 تک کام ہوے ہیں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Jul 30 2022 15:52:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 6400 تک کام ہوے ہیں بعص بروکغ6450 بھی بتا رہے ہیں۔ 50/60 دن پیمنٹ پر 6800/50 جیسے حالات ہیں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے .
Jul 30 2022 15:50:18 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 7250/75 تک کام ہوے ہیں کراچی روپیہ دو روپیہ نرم ہوا ہے اور جہاز والا مال 170 جیسے حالات بن گئے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کام کاج کافی ہوے ہیں ریٹیل میں گاہکی اچھی نظر آرہی تھی۔ اگر موسم کھل گیا تو ڈیمانڈ اچھی نکلنے کے امکانات ہیں۔ .
Jul 30 2022 12:50:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 37500/38000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ انٹر بینک میں ڈالر 250 تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ ڈالر میں تیزی کی وجہ سے فل حال لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ .
Jul 30 2022 12:47:10 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 15500/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ تاہم انٹر بینک میں ڈالر تیز ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے جزبات گرم ہیں۔ کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ .
Jul 30 2022 12:42:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 9500/9600 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9200/9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ بارشوں کی وجہ سے نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 30 2022 12:00:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ لال مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں 4 ماہ پیمنٹ پر 18000 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم ہے جام پور کوالٹی کولڈ اسٹوریج والی 14500/15000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی فصل بارشوں کی وجہ سے 90% تباہ ہو گئی ہے۔ جبکہ سندھ میں بھی کافی بارشیں ہوئیں ہیں لیکن وہاں فصل کو خاطر خواہ نقصان تو نہیں ہے البتہ فصل کو بیماری لگنے کی شکایت ا رہی ہے۔ جسکا کہ اکثر ہم اپنے تبصروں میں بتاتے رہتے ہیں کہ سندھ میں کاشت ٹوٹل 20/25% ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott