پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں 1000 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 17500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 18000 جیسے بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال گوارہ میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس سال گوارہ کے ریٹ 8500 روپیہ کوئنٹل سے اسٹارٹ ہوے تھے اور 20500 تک ٹریڈ ہو گیا تھا۔ یہ سال انویسٹرز کیلئے انتہائی بہترین سال تھا۔ اس وقت گوارہ کی مارکیٹ ٹھنڈی ہے کیونکہ جولائی اگست ستمبر جوکہ مون سون بارشوں کا سیزن کہلاتا ہے اور اس سیزن میں گوارہ کی کاشت ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان میں بھی مون سون جب کہ انڈیا میں بھی مون سون میں ہی گوارہ کاشت ہوتا ہے۔ اس لئے اب گوارہ کی مندہ تیزی بارشوں کے سر پر ہو گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گوارہ کی کاشت چونکہ ہندوستان اور پاکستان میں بارانی علاقوں میں ہی ہوتی ہے اس لئے مندہ تیزی والے بارشوں کے بعد ہی تخمینہ لگائیں گے کہ کیا کرنا چاہئے۔ فل الحال گوارہ میں پرافٹ ٹیکنگ کر لینی چاہیے۔