+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 23 2023 18:00:07
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 3500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج دو تین دن سے گاہکی بہت اچھی ہے۔  تھل لائن بھی گرم نظر آرہی ہے اور 8850/8900 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دیسی باجرہ مون سون کے سیزن یعنی جولائی اگست ستمبر میں چارہ کی کاشت میں بھی اچھی خاصی لاگت ہوتی ہے۔ جیسے ہی سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشیں شروع ہونگی اچھی گاہکی نکلنے کی توقع ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق قصور کی نئی فصل اگست کے آخر یا پھر ستمبر میں آتی ہے۔ جبکہ لالہ موسیٰ اور تھل لائن کی فصل 15 اکتوبر کے بعد شروع ہوتی ہے۔ ابھی نئی فصل آنے میں وقت کافی ہے۔ آج دوسرا دن ہے لالہ موسیٰ لائن پر بھرپور گاہکی دیکھنے میں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی لائن پر کچھ ٹریڈرز اور اسٹاکسٹ سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاں گاہکی نکلی وہاں باجرہ مزید تیز ہو جائے کیونکہ مال اب انتہائی مضبوط ہاتھوں میں رہ گیا ہے۔ بعض ماہرین عندیہ دیتے ہیں کہ ہو سکتا ہے باجرہ جلد 4000 روپیہ من کے لیول کو ٹچ کر جاے۔