پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی سی ایچ کے ایم کوالٹی 173 جبکہ نمبر ون کوالٹی 175 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ 550 ڈالر فی ٹن جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں سی ایچ کے ایم کے۔ جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 173 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل ایک جہاز تقریباً 24000 ٹن کا پورٹ پر لگ رہا ہے۔ اس جہاز میں جنہوں نے 120 فیصد رقم دے کر ایل سی کھولی ہوئی تھی ان کو تو بنک سے ڈالر ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم جن لوگوں کی ایل سی ون آف سسٹم کے بغیر کھلیں ہوئیں ہیں ان کو بنکوں سے ڈالر کی دستیابی فراوانی سے نہیں ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق امید ہے جہاز کسٹم کے بانڈڈ گودام میں جاے گا پھر جیسے جیسے ڈالر ملیں گے مال کلیئر ہو گا۔ دوسری جانب انٹر بنک میں ڈالر تیز ہونے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ آج انٹر بنک میں ڈالر 288.50 روپیہ تک کلوز ہوا ہے۔ جن ایمپورٹرز کو ابھی تک ڈالر نہیں ملے ان کو نہیں پتا کہ ان کو کس ریٹ کا پڑتا ہے کیونکہ جس دن ڈالر ملنے ہیں اسی دن طے ہونا ہے کہ کس ریٹ میں پڑا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ان ریٹوں میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ اگر انٹر بنک میں ڈالر جمپ کر گیا ساتھ ہی کالا چنا بھی تیز ہو جائے گا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ 173/74 والے ریٹ اب چھوٹے ریٹ میں ہی شمار ہونگے۔