پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 10475 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مئی کے سودے بھی تیز ہوے ہیں اور 10835 کا خریدار بن گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ملوں کو عدالت سے مزید اسٹے آرڈر مل گیا ہے اگلی تاریخ 15 جون کی پڑی ہے۔ دوسری جانب کے پی کے کی لوڈنگ بھی فل فلیج کھل گئی ہے۔ آج جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ سے تقریباً 250 سے زیادہ ٹرک لوڈ ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق دو تین دن تک امید ہے سندھ اور بلوچستان کی لوڈنگ بھی کھل جائے گی جیسے ہی سندھ بلوچستان کی لوڈنگ کھلی جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ مل لوڈنگ کا رش مزید بڑھ جاے گا۔ مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔