+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 08 2023 17:13:32
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے متعلق کچھ دیر پہلے پاک کموڈیٹیز کی جانب سے ایک بریکنگ خبر شائع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بنگلہ دیش سے 16 ہزار ٹن کا ایک جہاز پاکستان کے ایمپورٹرز نے خریدا ہے اس کی کوالٹی ناقص ہے۔ پاک کموڈیٹیز نے چند دوسرے ذرائع سے تحقیق کی ہے تو پتا چلا کہ یہ جہاز 32 ہزار ٹن کا نہیں تھا۔ بلکہ اس میں 28000 ٹن مسور تھی جبکہ کالا چنا تھا ہی صرف 16500 ٹن۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ایکسپورٹر کا کہنا ہے اس مال کی کوالٹی نمبر ون ہے۔ اور آسٹریلوی ایکسپورٹر کی جانب سے پاک کموڈیٹیز کو آسٹریلیا کی جانب سے ایک کوالٹی سرٹیفکیٹ بھی موصول ہوا ہے اور وہ سرٹیفکیٹ یہ ظاہر کر رہا ہے کہ کوالٹی نمبر ون ہے۔ آسٹریلوی ایکسپورٹر کا کہنا ہے کہ یہ مال کوالٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ بنگلہ دیش کی مارکیٹ اس وقت پڑتے سے کافی نیچے ہے اس لئے پاکستان کے ایمپورٹرز کو دیا گیا ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں وارہ نہیں ہے۔  دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہم نے پہلی پوسٹ میں لکھا تھا کہ یہ جہاز 32 ہزار ٹن کا تھا۔ جبکہ دوبارہ تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ اس جہاز میں۔ 28 ہزار ٹن مسور تھی جبکہ کالا چنا صرف 16 ہزار ٹن ہی تھا۔ پاک کموڈیٹیز کو دو مختلف ذرائع سے ریپورٹ موصول ہوئی ہے اس کی وجہ سے اختلافی کیفیت بن گئی ہے۔  تاہم مال جب پورٹ پر آے گا تب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔