+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 08 2023 15:19:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ بریکنگ نیوز۔ کالا چنا کا ایک جہاز 32 ہزار ٹن کا 8 فروری کو آسٹریلیا سے لوڈ ہو کر بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوا یہ جہاز بنگلہ دیش کے چٹا گانگ پورٹ پر 8 مارچ کو ان لوڈ ہوا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز کی سلاٹس میں پانی بھرنے کی وجہ سے مال خراب ہو گیا۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس جہاز میں 16 ہزار ٹن کالا چنا ٹھیک حالت میں تھا جو بنگلہ دیش کے ایمپورٹرز نے اٹھا لیا جبکہ بقیہ 16 ہزار ٹن مال خراب تھا جو بنگلہ دیش کے ایمپورٹرز نے ریجیکٹ کر دیا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس  جہاز میں 16 ہزار ٹن پاکستان کے ایمپورٹرز نے کالا چنا خریدا ہے۔ ہماری معلومات کے مطابق یہ مال ہلکی اور ناقص کوالٹی کا ہے۔ کیونکہ اگر مال اچھی کوالٹی کا ہوتا تو بنگلہ دیش میں ریجیکٹ نہ ہوتا۔ یہ مال مئی کے آخری ہفتے میں کراچی پورٹ متوقع ہے۔