پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد دوپہر کے اوقات میں 5900 تک فروخت ہو کر شام کے اوقات میں 100 روپیہ من نرم ہوئی ہے اور 5700/5800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج تنزانیہ کی باریک مونگ کا 625 ڈالر ریٹ آیا ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 5700 میں پڑتی ہے۔ آج ڈالر انٹر بنک میں میں 213.40 تک پہنچ گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تنزانیہ کی مونگ پاکستان کی مونگ سے 500/600 روپیہ من کم ریٹ میں فروخت ہوتی ہے۔ یعنی اگر حیدرآباد میں 6300 روپیہ من ریٹ ہو تو تنزانیہ کی مونگ کراچی سے 5700 میں فروخت ہو گی۔ اگر لوکل مونگ 6300 سے اوپر جاے گی تب تنزانیہ والی مونگ میں 50/100 روپیہ من نفع ملے گا۔ بحر حال تنزانیہ سے ریٹ موصول ہونے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ تھوڑی ٹھنڈی ہوئی ہے۔