پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 20500 جیسے ریٹ بن گئے ہیں جبکہ باریک تل 19500 جیسے حالات ہیں۔ مال شارٹ ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تل کی فل الحال لوکل ڈیمانڈ ہی رہے گی جب تک نئ فصل نہیں آتی۔ تاہم انٹر نیشنل مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ فل الحال سستی ہے۔ ایران بھی پاکستان سے خریدار نہیں ہے ایران افریقہ سے مال لینا شروع ہو گیا ہے کیونکہ اب ایران کو پاکستان سے وارہ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں زبردست قسم کی شارٹیج نظر آ رہی ہے لیکن ریٹ بھی بہت بڑے ہو گئے ہیں ماہرین کا خیال ہے یہاں پرافٹ ٹیکنگ کر لینی چاہیے۔