+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 17:34:37
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن پر 3200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 8050 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اپریل کے مہینے میں گندم مسور سرسوں تارا میرا کی فصلیں چلتی ہیں۔ اس لئے زیادہ تر اسٹاکسٹ باجرہ فروخت کر جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے دوسری اجناس کا کام کرنا ہوتا ہے اور اپنی رقم فارغ کرتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب جن لوگوں کے ہاتھ میں باجرہ رہ گیا ہے وہ انتہائی مضبوط ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نیا باجرہ قصور لائن اگست کے آخر میں آتا ہے جبکہ لالہ موسیٰ اور تھل لائن اکتوبر کے آخر میں شروع ہوتا ہے اس لئے ابھی وقت کافی پڑا ہوا ہے۔ اس لئے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی مارکیٹ مارکیٹ گھوم جاے گی تیزی کی جانب