+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 16:38:48
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ کے مال 13250 جبکہ گودام کے مال 13350 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 25 کنٹینر پورٹ پر آے تھے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کچھ مال پورٹ پر لگیں گے۔  تاہم انٹر نیشنل مارکیٹ کافی گرم ہے۔ آج برما میں 1070 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 13300 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 285 روپیہ کی سطح پر ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سب بنکوں سے کھانے پینے والی اشیاء کیلئے ڈالر کی ترسیل بہتر ہوئی ہے۔ یعنی ڈالر مل رہے آسانی سے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ مئ جون جولائی گرمیوں کے سیزن میں ماش ثابت کی کھپت پاکستان میں بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔  یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔