+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 16:29:06
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 222 روپیہ کلو جبکہ کرمسن مسور 225 سے 229 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کئی چھٹیوں کے بعد آج مارکیٹ اوپن ہوئی ہے کام کاج تھوڑا سست ہی تھا۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے کہ کیونکہ کراچی کے گوداموں میں مال اتنے زیادہ نہیں ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے 8 ہزار ٹن نپر بک ہوا ہوا ہے جو 6 مئ کو آسٹریلیا سے نکلے گا جبکہ کراچی پورٹ پر مئ کی آخری تاریخوں یا جون کی شروع کی تاریخوں میں پاکستان پہچے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے بکنگ اس وقت 720/30 ڈالر فی ٹن کے لیول پر ہے جبکہ کینیڈا سے پاکستان کیلئے تھوڑی بہت بکنگ 750/55 ڈالر میں ہوئی تھی مئ جون شپمنٹ۔ تاہم ابھی کینیڈا سے انڈیا بھی خریدار ہے اور کینیڈا بکنگ 775/80 ڈالر کے لگ بھگ ہو گئی ہے نمبر ون کوالٹی کی جو کراچی آکر تقریباً 240 تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق عید سے پہلے تقریباً 100 کنٹینر کے لگ بھگ بک ہوے تھے۔ کنٹینر میں 25 ٹن کے قریب مال ہوتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے ابھی اگر کینیڈا سے بکنگ کرائیں گے تو کم از کم تین چار ماہ پاکستان آنے تک وقت درکار ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مئ جون جولائی مسور سالم کے زبردست گاہکی کے مہینے ہوتے ہیں کیونکہ دال چاول میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ کراچی کے گوداموں میں سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ شورٹ اپ ہو جائے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مسور کی خریداری یہاں کر لینی چاہیے آئندہ آنے والے دنوں میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔