+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 16:02:27
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں کچھ بہتر ہوئی ہے 140 روپیہ کلو تک خریدار بن جاتا تھا جبکہ بیچ 141 سے کم نہیں آ رہی تھی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے جو 40 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر آیا تھا اس میں سے تقریباً 25 ہزار ٹن مال فروخت ہو گیا ہے جبکہ 15 ہزار ٹن مال شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کینیڈا کی وائٹیرا کمپنی کا بھی ایک 20 ہزار ٹن کا جہاز پورٹ پر لگا ہے عید سے پہلے۔ یہ جہاز چائنہ کیلئے بک ہوا تھا لیکن چائنہ کی کمپنی نے یہ جہاز چھوڑ دیا اس لئے وائٹیرا نے یہ جہاز پاکستان منگوا لیا ہے۔ تاہم وائٹیرا فل الحال مال فروخت نہیں کر رہا ہے اس نے کسٹم سے 3 ماہ کیلئے شیڈ بک کرا لیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ سے بھی 200 کنٹینر کا کام ہوا ہے پاکستان کیلئے 410 ڈالر میں جو کراچی آکر تقریباً 128/129 روپیہ کلو تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جو رشیہ سے بکنگ ہو رہی ہے وہ 3/4 ماہ بعد ہی پاکستان پہنچے گی۔  فل الحال ییلو پیس میں ملا جلا رجحان ہے۔ وقتی طور پر مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔