Clover Seed | برسیم
Nov 12 2024
ماش ریٹ آج کا اور تبصرہ
Sep 22 2022 15:29:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 10200 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1025 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 10655 تک پڑتا ہے۔ کراچی میں پیمنٹ کا بحران دیکھنے میں آیا ہے۔ .
Sep 22 2022 15:28:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 7300 جبکہ پرانی مونگ 7500 جیسے حالات ہیں۔ حیدرآباد 7400 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 22 2022 12:58:02 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آبادشتل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 12800 روپیہ من جیسے حالات بن گۃے ہیں جبکہ باریک تل کے بھی 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں پیمنٹ کا بحران نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 22 2022 12:48:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی 37500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ایرانی زیرہ فیصل اباد منڈی میں 41000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہےدقسری جانب بکنگ میں بھی ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے گاہک خاموش ہے 3170 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 22 2022 12:45:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے گاہک سست ہے۔ .
Sep 22 2022 12:36:27 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 12800/13000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 13200/13500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے اور تیزی کا رجحان ہے۔ آج پورٹ پر مال لگا ہے لیکن مینیفیسٹ ابھی تک نہیں آئ ہے شام کو پتا چل جائے گا کتنے کنٹینر لگے ہیں۔ پورٹ سے مال باہر آنے کی سپیڈ انتہائی سست ہے کیونکہ بنک والے ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ .
Sep 22 2022 12:00:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80/20 کوالٹی 10800 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ 70/30 10600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ گوار کراچی تھرپارکر کوالٹی 12000 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Sep 22 2022 11:57:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ 2 ٹرک کی آمدن تھی اور 3600/3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی 2800/2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 22 2022 11:56:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 3250/3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 22 2022 11:45:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی ٹو 245 وی 7 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.40 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔اسٹریلیا 6/7/8 255/260 ایتھوپیا اچھے مال 255/260 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس بھی 265/270 جیسے حالات ہیں جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 268/270 ارجنٹینا 8 ایم ایم بھی 270 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا ۹ ایم ایم 318 جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 22 2022 11:40:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن مارکیٹ رکی ہوئ ہے اور 2400/2425 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ تھل منڈیوں میں 6250 روپیہ من جیسے حالات ہیں. مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ قصور منڈی میں 1500 توڑے کی آمدن تھی اور 2450/2500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ شکرگڑھ نارووال بھی 10/15 توڑے کی آمدن شروع ہو گئ ہے. .
Sep 22 2022 11:35:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چھانگا مانگا 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے کام کاج سست ہے۔ .
Sep 22 2022 11:32:43 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد، بھلوال 8100 پاپولر 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8200 کمالیہ 8040 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7810 اتحاد 7825 جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 7790 جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ 7830/7860 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال نیچے ریٹیل میں کام کاج کچھ خاص نہیں ہے۔ لیکن سٹاکسٹ مال لے رہے ہیں۔ .
Sep 22 2022 11:11:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ سٹور والی 22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے. نئے مال 25000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نئے مال کے 28500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں 4 مہینے پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے اچھے مالوں کی بیچ نہیں ہے جبکہ ہلکے مال سارے ِبک رہے ہیں۔ کنری منڈی میں 3500 بوری کی آمدن تھی۔ ہائبرڈ مالوں کے22000 سے 25900 تک کام ہوئے ہیں۔ لونگی کوالٹی کے 23000 سے 27800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ لائنوں پر بھی سٹاکسٹ مال لے رہے ہیں بیچ نہیں دیتے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 22 2022 10:54:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو 50 روپیہ من مزید کمزور ہوئ ہے اور 10300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ہاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما کی کرنسی کمزور ہونے کی وجہ سے بکنگ کے ریٹ موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.40 پیسے تک ہے۔ .
Sep 22 2022 10:44:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید نرم ہوئ ہے اور 136 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب نیچے تین چار دن سے دال کی گاہکی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ایک ٹریڈر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا دال زیادہ ریٹ پر بیچنا مشکل ہو رہا ہے۔ نیچے گاہک نہیں بنتا۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.40 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 22 2022 10:38:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر 195/196 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کرمسن پرچون کوالٹی اچھے مال کےریٹ 5/7 روپے زیادہ ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ جہاز والے مال کی 185 میں سیلنگ آ رہی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں نپر نگٹ 680 ڈالر جبکہ کرمسن 730 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 22 2022 10:30:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا. چنا کراچی مارکیٹ میں 185/186 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا مارکیٹ کمزور ہے اور 7800 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان 7700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے نرم ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 595 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 240.70 پیسے تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 22 2022 10:21:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں نئ 7300 جبکہ پرانی 7500 روپیہ من جیسے حالات ہیں کھل کر بیچ نہیں آتی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 7450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 21 2022 17:34:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ پنجاب 80/20 10800/11000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ کراچی تھرپارکر کوالٹی 12100 روپیہ جیسے حالات ہیں 93.310 کلو کہ۔ .
Sep 21 2022 17:17:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2425/50 روپیہ من تھل منڈیوں میں 6250 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 21 2022 17:11:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ 500/600 توڑے کی آمدن تھی اور 3600/3700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی 2800/2900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ملا جلا رجحان ہے۔ .
Sep 21 2022 17:07:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں میں 400/500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 13200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ میں گاہک ہے سیلنگ نہیں ہے سٹاکسٹ مضبوط ہے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Sep 21 2022 16:56:33 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد نئی 25000 پرانی 22000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Sep 21 2022 16:55:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 12300 سے 12500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ ملتان 13000 جیسے حالات ہیں لیکن کھل کر بیچ نہیں ہے۔ .
Sep 21 2022 16:52:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں مارکیٹ کمزور ہے سوڈان کوالٹی 240 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ وی ٹو 245 وی 7 255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ کینیڈا 8/9 مکس بھی 265/270 جیسے حالات ہیں جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 268/270 ارجنٹینا 8 ایم ایم بھی 270 جیسے حالات ہیں۔ انڈیا ۹ ایم ایم مال شارٹ ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 21 2022 16:41:09 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7815 اتحاد 7835جب کہ ستمبر کے سودے 7866 تک ہوے ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سکھر سے لیکر رانی پور۔ نوابشاھ سانگھڑ میر پور خاص کے اضلاع میں جتنا بھی گنا کھیتوں میں کھڑا ہے بالکل تندرست ہے۔ گنے کے کھیتوں میں دو فٹ سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہے لیکن گنے کی فصل کی گروتھ اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمیں گنے کی فصل میں بارشوں کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ خرابی نظر نہیں آئ۔ صرف دادو جوہی کے علاقوں کا ہم نے وزٹ نہیں کیا وہاں کی صورتحال کا جائزہ نہیں لیا دو چار دن تک وہاں کی معلومات بھی مل جائے گی۔ .
Sep 21 2022 16:28:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 50 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 10350 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست تھی شام کے اوقات میں .
Sep 21 2022 16:23:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کراچی پورٹ پر 14250 میٹرک ٹن کی آمدن ہوئ ہے۔ یہ مال کرمسن کینیڈا وائڑیرہ کا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 195 کی بیچ ہے نیچے گاہک نہیں ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 21 2022 16:03:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں ایڈوانس پیمنٹ پر 185/86جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 189 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ تین روپیہ کلو نرم ہوئی ہے۔ کراچی پورٹ پر 25 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott