Clover Seed | برسیم
Nov 12 2024
ماش ریٹ آج کا اور تبصرہ
Sep 27 2022 15:24:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7825 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی بھی حاضر لوڈنگ 3/4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188/89 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو مال پورٹ پر دو چار دن بعد لگنا ہے اسکا ریٹ 185 روپیہ کلو تک ہے۔ حاضر میں مال نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا سے ایک جہاز آج لوڈ ہو کر نکلا ہے جس میں 25200 ٹن مال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 28500 ٹن مال لوڈ ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے 25200 ٹن لوڈ ہو سکا ہے۔ اس میں آدھا مال نمبر ون کوالٹی ہے جبکہ آدھا نمبر دو کوالٹی ہے یہ اندازہ ہی تھوڑا بہت اوپر نیچے ہو سکتا ہے۔ یہ جہاز تقریباً 20 اکتوبر کو کراچی پورٹ پر آ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اکتوبر میں تنزانیہ کے مال بھی پورٹ پر لگیں گے۔ اس لئے احتیاط سے خریداری کرنی چاہیے۔ چونکہ مال ابھی آسٹریلیا اور تنزانیہ سے آئیں گے ان کا پڑتا 150 سے 155 کے لگ بھگ ہے۔ اس لئے ایمپورٹرز بھی جیسے ہی پورٹ پر مال لگے گا منافع پکا کرے گا۔ اور دوسری جانب سٹے باز بھی سرگرم ہو جاتے ہیں سر پر مال بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس لئے ضرورت کے مطابق ہی خریداری کریں بھرپور خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔ .
Sep 27 2022 15:16:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن جہاز والا مال ایڈوانس پیمنٹ پر 176 کی بیچ ہے جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 180 سمجھنا چاہیے۔ نپر مسور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 190 سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کرمسن مسور مشین کلین 190 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ .
Sep 27 2022 12:38:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 3 روپیہ کلو مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور فیصل آباد پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ کمزور نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 233/234 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 27 2022 12:28:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36500/37500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ ڈالر انٹر بینک میں 233/234 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Sep 27 2022 12:26:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوا ہے اور ٹکڑا 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 سے 17500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے بیجائ والوں کی گاہکی نکلی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ بہتر ہوئ ہے۔ .
Sep 27 2022 12:23:07 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 27 2022 12:19:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 230/236 وی ٹو 236/238 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جبکہ و7 246/248 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات بن گئے ہیں انٹر بینک میں۔ ایتھوپیا 6/7/8 235/245 جبکہ اسٹریلیا 6/7/8 بھی 245/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو مارکیٹ رکی ہوئ ہے مال کم ہیں جن کے پاس ہیں وہ کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دیتے 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مکس 255/260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں. پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کینیڈا 8/9 ایم ایم مالوں میں 9 ایم ایم کی تعداد کم نظر آ رہی ہے اس بار جو مال آئے ہیں۔ انڈیا 260 ارجنٹینا 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 318 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/340 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ .
Sep 27 2022 12:05:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 500 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ ملتان منڈی میں 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے ِبکرا نہیں ہے۔ دوسری جانب کراچی پورٹ پر 67 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Sep 27 2022 11:44:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں کولڈ سٹور والے مالوں کے مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ دوسری جانب کنری منڈی میں 5000 بوری کی آمدن تھی ہائبرڈ 24000 سے 27800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ہلکے مال کل کی نسبت 2000 روپیہ من مہنگے ِبکے ہیں. لونگی کوالٹی کے 29000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Sep 27 2022 11:35:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 7950 بھلوال 7950 پاپولر 7925 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان 8070 کمالیہ 7900 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7710 اتحاد 7715 جبکہ اپر سندھ میں ڈھرکی گھوٹکی 7680 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیریں سندھ میں النور 7775 العباس 7750 فاران 7810 مہران 7820 آبادگار 7800 جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ نیچے کام کاج سست ہے مجموعی طور پر جیسے ہی میڈیا پر کوئ خبر آئ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Sep 27 2022 11:14:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے 80/20 کوالٹی کا 10700 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں تاہم نیچے گاہک خاموش ہے۔ مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب کراچی تھرپارکر کوالٹی مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 11000 روپیہ جیسے حالات بن گئے ہیں 93.310 کلو کہ جبکہ لائنوں پر 11500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ڈالر انٹر بینک میں کمزور ہوا ہے اور 233/234 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Sep 27 2022 11:08:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 100 روپیہ من مزید تیز ہوئ ہے اور 3800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ آج آمدن بھی زیادہ تھی 3 ٹرک کی آمدن تھی۔ سٹاکسٹ خریدار ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پرانے مال کے 2600 سے 3000 جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ .
Sep 27 2022 11:05:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 12400/500 جیسے حالات ہیں جبکہ باریک تل کے 11700/800 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 27 2022 11:02:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2550 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں جبکہ تھل منڈیوں میں 6500 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Sep 27 2022 10:37:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 133 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطاق فل حال نیچے دال کی گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ نرم نظر آ رہی ہے۔ دوسری جانب بکنگ 20 ڈالر کمزور ہوئ ہے اور 460 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں رشیا سے۔ ڈالر بھی انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 460 ڈالر والی ییلو پیس کراچی پورٹ پر 117.86 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Sep 27 2022 10:29:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 150 روپیہ من کمزور ہوئ ہے اور 9900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی پورٹ پر 15 کنٹینر کی آمدن تھی۔فل حال مارکیٹ سست ہے۔ نیچے ِبکرا ٹھنڈا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات بن گئے ہیں انٹر بینک میں۔ .
Sep 27 2022 10:26:45 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئ مونگ 7000 جبکہ پرانی مونگ 7200/7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانی مونگ کی بیچ کم ہے۔ حیدر آباد مارکیٹ میں مونگ ثابت کے 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں مارکیٹ میں۔ .
Sep 27 2022 10:21:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ سرگودھا منڈی میں 7750 روپیہ من ملتان 7700 روپیہ من فیصل آباد 7600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کراچی پورٹ پر 18 کنٹینر کی آمدن تھی۔ ڈالر انٹر بینک میں 3/4 روپیہ کمزور ہوا ہے اور 233/234 روپیہ جیسے حالات ہیں انٹر بینک میں۔ .
Sep 26 2022 16:08:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12500/600 جبکہ باریک تل 11500/600 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی سے ٹریڈرز کو پیمنٹ کھل کر نہیں مل رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سندھ کی جو فصل اکتوبر نومبر میں آتی ہے وہ 25/30% سے زیادہ نہیں ہے۔ جبکہ پنجاب میں سمر کراپ جس کو ہاڑو فصل کہتے ہیں وہ بارشوں سے کافی خراب ہو گئی ہے کوالٹی اتنی مزے دار نہیں آرہی ہے جبکہ جو فصل اکتوبر نومبر میں آے گی وہ بھی اتنی زیادہ نہیں ہے۔ اس وقت جو بھی آمد ہو رہی ہے ساری فروخت ہو جاتی ہے کچھ کراچی والے لے جاتے ہیں اور کچھ کوئٹہ والے لے جاتے ہیں۔ پاکستان کی لوکل ڈیمانڈ بھی 15 اکتوبر تک شروع ہو جاے گی۔ پاکستان میں بھی سردیوں کی سوغات میں کافی تل استعمال ہوتا ہے۔ .
Sep 26 2022 16:05:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹوریج والے مال 21500/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں نئی 25000 جیسے حالات ہیں مارکیٹ مضبوط نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی میں شان مصالحہ والوں نے نمبر ون کوالٹی ہائبرڈ کا 680 روپیہ کلو ریٹ رکھا ہے جو تقریباً 27200 تک روپیہ من بنتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ کنری منڈی میں آمد تو پہلے کی نسبت کچھ زیادہ ہوئی ہے لیکن کوالٹی زیادہ تر گیلی آرہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ چند دن آمد رہے گی پھر آمد کا زور ٹوٹ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو مرچ سندھ کے علاقوں میں بچ گئی ہے وہ زیادہ تر سبز فروخت ہورہی ہے سبز مرچ کسان کی 15000/17000 روپیہ من فروخت ہورہی ہے اس لئے ماہرین کا خیال ہے جو بچی ہوئی ہے وہ کسان سبز ہی بیچ دے گا خشک نہیں کرے گا کیونکہ اگر سبز مرچ 15000 روپیہ من بکے اور خشک مرچ 60000 روپیہ من بکے تو ایک جیسے پیسے وصول ہوتے ہیں۔ .
Sep 26 2022 16:02:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 13000 سے 13200 جیسے حالات ہیں صبح کی نسبت 200 کمزور ہے۔ ملتان منڈی میں 13500/13700 جیسے حالات ہیں مارکیٹ تھوڑی کمزور ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی آج اتنی جاندار نہیں ہے۔ بکنگ 1100/1125 ڈالر جیسے حالات ہیں۔ .
Sep 26 2022 15:51:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 7700 جیسے حالات ہیں اتحاد 7715 جیسے حالات ہیں جبکہ ستمبر کے سودے 7725/30 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے سودے 7850/55 جیسے حالات ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ سست ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔ تاہم ماہرین کا زیادہ تر یہی خیال ہے کہ جس دن گورنمنٹ نے گنے کی نئی امدادی قیمت کا اعلان کیا مارکیٹ بڑھ جاے گی۔ اس کے علاؤہ 3 لاکھ ٹن کی ایکسپورٹ کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔ اس وقت مارکیٹ کو صرف ایک اچھی خبر کا انتظار ہے۔ ہو سکتا ہے وقتی طور پر مارکیٹ تھوڑی گھٹ بھی جاے کیونکہ پیمنٹ کا بحران ہے لیکن اس پریشر میں خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ .
Sep 26 2022 15:20:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10800 جیسے حالات ہیں کراچی تھر پارکر کوالٹی 11800 جیسے حالات ہیں۔ پنجاب میں ریٹ کم ہوا ہے لیکن کھل کر بیچ نہیں آتی کیونکہ مال بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور مضبوط ہاتھوں میں مال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پنجاب میں اس سال کاشت تو بہت اچھی ہے لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ فصل کواس وقت بارش کی ضرورت ہے۔ اگر بارش نہیں ہوتی تو پھل کم لگنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ میں بھی کاشت اچھی ہے لیکن وہاں بھی بارشوں کی ضرورت ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز ہندوستان میں گوارہ کی کاشت کے ایک علاقے راجھستان میں ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ انڈیا میں بھی راجھستان کے علاقوں میں ایک بارش کی اشد ضرورت ہے۔ اگر بروقت بارش نہیں ہوتی تو پھل بھرپور نہیں لگے گا۔ .
Sep 26 2022 15:17:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2550 جبکہ تھل لائن 6500/6600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں رکا ہوا ہے .
Sep 26 2022 15:15:38 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن جہاز والا مال 185 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر 190/91 جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کرمسن پرچون کوالٹی بہترین مال 195 میں ملتا نہیں ہے 200 ہی سمجھنا چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور کی پورٹ پر بہت زیادہ سپلائی ہے اس لئے احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی دم خم نہیں ہے۔ .
Sep 26 2022 15:12:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 133 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریٹیل میں گاہکی کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز 23 ہزار ٹن کا کینیڈا سے 464 ڈالر والا 30 ستمبر کو شپ ہو رہا ہے یعنی 30 ستمبر کو نکلے گا۔ کینیڈا سے تقریباً 35 دن لگ جاتے ہیں ڈائریکٹ جہاز کو۔ تاہم آمد کی صحیح تاریخ جب شپ ہو گا تب ہی پتا چلے گی۔ .
Sep 26 2022 15:11:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 10050 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ سست ہے فل الحال۔ بکنگ 1028 ڈالر ہے جبکہ انٹر بنک ڈالر 238 کے جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Sep 26 2022 15:05:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 7050/7150 جیسے حالات ہیں جبکہ پرانی مونگ فیصل آباد منڈی میں 7250/7300 جیسے حالات ہیں۔ لائن سے سیلنگ بہت کم آرہی ہے۔ مارکیٹ مضبوط ہی نظر آ رہی ہے۔ .
Sep 26 2022 15:05:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مندہ ہوا ہے اور 7850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی حاضر لوڈنگ 188/89 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ دو چار دن بعد کی لوڈنگ 186 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ تھوڑی سست ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں مال بھی نہیں ہیں۔ کسی کے پاس اگر حاضر میں مال ہے تو وہ مارکیٹ سے روپیہ دو روپیہ بڑھا کر بک جاتا ہے۔ تاہم جو سودے پورٹ پر دو چار دن بعد لگیں گے وہ کم ریٹ میں مل جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ایمپورٹرز نے زیادہ تر سودے ڈالرز میں ہی بیچ دیئے تھے جو ستمبر میں پورٹ پر لگنے تھے۔ 5 اکتوبر کو سودوں کی سیٹلمنٹ ہونی ہے۔ زیادہ تر ایمپورٹرز کے مال لیٹ ہو گئے ہیں وہ 5 اکتوبر کے بعد ہی پورٹ پر آئیں گے۔ .
Sep 26 2022 12:48:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج ڈالر انٹر بینک میں نرم ہوا ہے اور 237 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott