Millet | باجرہ
Nov 13 2024
ماش ریٹ آج کا اور تبصرہ
Oct 08 2022 15:07:13 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 6750 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ 6950 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تھل سے لمبی چوڑی سیلنگ نہیں ہے تاہم سٹہ باز مارکیٹ کو دبا رہے ہیں۔ .
Oct 08 2022 15:06:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 100 روپیہ من مزید مندہ ہوا ہے اور 8800 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برما کی کرنسی بھی کمزور ہوئی ہے اور بکنگ 975 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر کے مندہ ہونے کی وجہ سے ملرز اور ٹریڈرز ڈر ڈر کے خریداری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔ .
Oct 08 2022 15:02:25 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 168 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ پرچون کوالٹی بھی کافی مندہ ہوا ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے نپر مسور 180 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے 680 ڈالر میں کام ہوا ہے پاکستان کیلئے۔ مارکیٹ فل الحال کمزور ہی نظر آ رہی ہے کیونکہ مسور کے ایمپورٹرز کو پیمنٹ کے بحران کا سامنا ہے اس مہینے مال بہت زیادہ لگے ہیں پورٹ پر۔ آج بھی کراچی پورٹ پر 30 کنٹینر کی آمدن تھی۔ .
Oct 08 2022 14:59:40 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 50/75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7350/75 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی حاضر لوڈنگ مال نہ ہونے کے برابر ہے اگر کسی کے پاس ہے تو 174 سے کم نہیں بیچتا۔ آمد سودے جو اگلے ہفتے پورٹ پر لگیں گے 165 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے۔ نمبر دو کوالٹی 5 روپیہ کلو نیچے فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز 20 اکتوبر کو پورٹ پر لگنا تھا وہ اب 23 اکتوبر کی ڈیٹ شو کر رہا ہے۔ جہاز کے مال 153/55 تک فروخت ہورہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جہاز کے مال میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اگست میں 291000 بوری آسٹریلیا سے لوڈ ہوئی تھی۔ سب پورٹ پر آگئی ہے اور فروخت ہو گئی۔ پورٹ پر کچھ مال ستمبر کی لوڈنگ والے بھی آکر لگے ہیں اور فروخت ہو گئے ہیں۔ اس کے علاؤہ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا یوٹیلیٹی اسٹورز کے جو پرانے ٹینڈر ہیں انکی خریداری بھی ہو رہی ہے جبکہ 11 تاریخ کو مزید ٹینڈر بھی آرہا ہے یوٹیلیٹی اسٹور کا۔ اس کے علاؤہ جن لوگوں نے مارچ میں آرمی کا ٹینڈر دیا تھا 117 روپیہ کلو اس کی ڈیلیوری بھی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ اس جہاز میں آرمی کے ٹینڈر والوں نے بھی خریداری لازمی کرنی ہے کیونکہ ڈیلیوری کافی لیٹ ہو رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جہاز کے مال میں کوئی سستا مال ملے تو لینے میں حرج نہیں ہے۔ کیونکہ دال کی لوکل ڈیمانڈ بھی ہے اور ٹینڈر والوں نے خریداری کرنی ہے۔ .
Oct 08 2022 12:34:14 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 11500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملتان 12000/12200 جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ شام کی گاہکی پر مارکیٹ واضح ہو گی کہ کیا صورت حال ہے۔ .
Oct 08 2022 12:32:23 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11700 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ 100 روپیہ مندہ ہوئی ہے۔ باریک تل 10900/11000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت مارکیٹ ڈالر کو فالو کر رہی ہے۔ جوں جوں ڈالر مندہ ہو گا مارکیٹ بھی ساتھ ساتھ گرتی جاے گی۔ .
Oct 08 2022 12:26:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 1200 بوری کی آمد تھی ہائبرڈ کوالٹی 28500 تک بولی ہوئی ہے۔ لونگی 32000 تک بولی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹور والی 23000 کا خریدار ہے جبکہ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ نئی 25500 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Oct 08 2022 12:17:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی 32500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ نیچے کام کاج سست تھا۔ .
Oct 08 2022 12:16:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Oct 08 2022 12:15:39 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ نیچے کام کاج سست ہے۔ .
Oct 08 2022 11:52:32 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10600 پہ رکا ہوا ہے جبکہ کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ بیچ بھی نہیں ہے اتنی زیادہ اور گاہک بھی اتنا زیادہ نہیں ہے۔ .
Oct 08 2022 11:50:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 3600/50 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ آج 1.5/2 ٹرک کی آمدن تھی۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Oct 08 2022 11:48:15 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 2400/2425 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شکر گڑھ نارووال بھی 2400/25 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان تھا۔ باجرہ تھل منڈیوں میں 6000 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 08 2022 11:35:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8175 بھلوال 8200 جیسے حالات ہیں۔ پاپولر شوگر ملز کے 8125 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں سفینہ شوگر ملز کے بھی 8125 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8175 کمالیہ 8100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 7960 اتحاد 7970 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7940 ڈھرکی 7940 گھوٹکی 7945 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں 8000 سے 8100 جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اکتوبر کے سودے 8140 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گوورنمنٹ نے ارجنٹ بنیاد پر شوگر ملز کو بھی لیٹر جاری کیا ہے اور تمام ڈی سی او کو بھی لیٹر جاری کیا ہے کہ تین دن کے اندر شوگر ملز کا سٹاک ویریفائ کریں کیونکہ 10 اکتوبر کو دوبارہ میٹنگ ہے شوگر ایڈوائزری بورڈ کی۔ .
Oct 08 2022 11:14:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت کرمسن 2 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور جہاز والا مال 170روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ نرم ہے۔ گاہک خاموش ہے۔ .
Oct 08 2022 11:12:11 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی مارکیٹ میں 126.5/127 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ .
Oct 08 2022 10:50:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 221/222 روپیہ کلو جبکہ گودام کے مال 225/227 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ وی 2 کوالٹی برما 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 235/237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی 240/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو میں کوالٹی اور کلر کے حساب سے بھاؤ ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 مکس 5 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 225 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں پورٹ کے مال کے۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ پورٹ کے مال 240/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 255/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 08 2022 10:45:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 8900 روپیہ من جیسے حالات تھے۔ فیصل آباد منڈی میں 9300/9400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد ڈیمانڈ تھی۔ .
Oct 08 2022 10:27:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فل حال نیچے کام کاج سست ہے۔ .
Oct 08 2022 10:25:17 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جہاز والے مال کا 154 روپیہ کلو میں گاہک ہے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ سرگودھا منڈی میں بھی 7300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد 7150 جبکہ ملتان 7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 07 2022 14:24:37 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی ایک روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 127 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کافی دنوں سے پورٹ پر مال رکے ہوئے تھے آج مال کلیئر ہوے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ٹھہراؤ آیا ہے۔ بکنگ 460 ڈالر ہے۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر کے 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کینیڈا سے جو 20 ہزار ٹن کا ییلو پیس کا جہاز نکلا ہے وہ 28 اکتوبر کو سنگا پور پہنچے گا۔ ابھی پاکستان کیلئے شپنگ لائن سے تاریخ شو نہیں ہورہی ہے۔ تاہم کچھ دنوں تک معلوم ہو جائے گا کہ پاکستان کب پہنچ رہا ہے۔ .
Oct 07 2022 14:12:20 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں حاضر ڈلیوری مال کے۔ مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ کل کراشی پورٹ پر 43 کنٹینر کی آمدن تھی۔ انٹر بینک میں ڈالر 220.15 پیسے تک تھا۔ دوسری جانب بکنگ 590 ڈالر تک ہے نمبر 1 کوالٹی مالوں کی جو کراچی پورٹ پر 140.92 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ .
Oct 07 2022 14:05:24 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 221/222 روپیہ کلو کی سیلنگ ہے جبکہ گودام کے مال 225/227 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ وی 2 کوالٹی برما 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 235/237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کمزور ہے اور 220.15 پیسے تک ہو گیا ہےامپورٹ میں۔ ڈالر کا ریٹ کم ہونے کی وجہ سے گاہک خاموش ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 مکس 230/232 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ پورٹ کے مال 240/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 255/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 07 2022 13:59:35 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 8900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں مزید روپیہ کم ہوا ہے اور 220.15 پیسے تک تھا امپورٹ میں۔ .
Oct 07 2022 13:54:58 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی جہاز والا مال 1 روپیہ کلو مزہد کمزور ہوا ہے اور 172 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ اچھی کوالٹی 3/5 روپیہ کلو مزید کمزور ہوئ ہے اور 180/82 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ کمزور ہے۔ دوسری جانب پچھلے دنوں نپر مسور کی بکنگ 25 ڈالر تیز ہوئ تھی تاہم ابھی دوبارہ مارکیٹ نرم ہے اور 680 ڈالر تک کام ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 162.42 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 220.15 پیسے تک تھا امپورٹ میں۔ .
Oct 07 2022 13:40:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8175 بھلوال 8200 جیسے حالات ہیں۔ پاپولر شوگر ملز کے 8150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں سفینہ شوگر ملز کے بھی 8150 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8175 کمالیہ 8090 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو 7940 اتحاد 7955 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7925 ڈھرکی 7925 گھوٹکی 7930 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 8000 العباس 8000 مہران 8050 فاران 8070 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نیچے کام کاج سست تھا فل حال۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ میں گورنمنٹ کے آفیشلز نے شوگر ملز سے ایکسپورٹ کے حوالے سے ایک ہی بات کی ہے کہ شوگر ملز پہلے اپنا اسٹاک گورنمنٹ کو چیک کروائیں پھر ایکسپورٹ کی اجازت کے متعلق بات چیت ہو گی۔ دوسری جانب گنے کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ صوبائی حکومت کا ہے۔ پاک کے ذرائع کے مطابق 11 یا 15 اکتوبر تک ہو سکتا ہے گورنمنٹ گنے کی قیمت کا اعلان کر دے .
Oct 06 2022 16:29:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والے مال 23000 نئ دو نمبر پیسائ کوالٹی 24000/26000 روپیہ من پہ رکی ہوئی ہے۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ .
Oct 06 2022 16:08:12 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی شام کے اوقات میں 11300/500 جیسے حالات ہیں۔ ملتان 12000 جبکہ فیصل آباد منڈی میں بھی 12000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی حیدرآباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاس ڈیمانڈ کم رہی ہے کیونکہ آج موسم واپس تھوڑا گرم ہوا ہے۔ آج حیدرآباد میں سیل کم تھی۔ .
Oct 06 2022 16:05:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں سوڈان کوالٹی پورٹ کے مال 221/222 روپیہ کلو کی سیلنگ ہے جبکہ گودام کے مال 225 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ وی 2 کوالٹی برما 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 235/237 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ برما مال کم ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی 250/255 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کمزور ہے اور 221.25 پیسے تک ہو گیا ہےامپورٹ میں۔ اسٹریلیا 6/7/8 مکس 230 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کینیڈا 8/9 مارکیٹ پورٹ کے مال 240/41 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ میں زیادہ کینیڈا 8/9 کے ہی کام ہو رہے ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 255/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 330/335 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 06 2022 15:54:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 30 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7960 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد 7975 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی کم تھی جس کی وجہ سے سٹہ بازوں نے مارکیٹ گرائ ہے۔ اکتوبر کے سودے 8155 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ بھی تھی۔ دوسری جانب شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بھی آج پریس کانفرنس کی ہے کہ چینی کی زائد مقدار کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ کے تاثرات جیسے ہی ہمارے پاس موصول ہونگے ہم اپڈیٹ کر دیں گے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott