Clover Seed | برسیم
Nov 09 2024
مسور ثابت بھاؤ آج کا اور مارکیٹ رپورٹ
Oct 05 2022 15:06:03 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9200 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ 1000 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 9635 تک پڑتا ہے۔ آج اسٹاکسٹ بھی خریدار بنے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی چمن ماش کی آمد کھل کر شروع نہیں ہوئی ہے۔ فیصل آباد چمن ماش بھی 10200/300 تک کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی اچھی ہے۔ کراچی بھی گاہکی اچھی ہے۔ .
Oct 05 2022 15:00:42 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 127 روپیہ کلو کا خریدار بن جاتا ہے حاضر لوڈنگ میں لیکن حاضر لوڈنگ مال نہیں ہیں۔ پورٹ کے مال کو باہر آنے میں ایک ہفتہ لگ جاتا ہے۔ ڈیمانڈ نکلی تو مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔ .
Oct 05 2022 14:59:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ جبکہ اچھی کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں نپر 188/90 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج کینیڈا میں 30/35 ڈالر کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور 730/35 ڈالر کی خبریں ا رہی ہیں۔ تاہم یہ خبر رات کو کنفرم ہو گی کیونکہ کینیڈا رات کو کھلتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 224.25 جیسے حالات تھے۔ .
Oct 05 2022 14:42:50 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 250 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7250 تک کام ہوے ہیں۔ پیر پیمنٹ پر 7265/70 جیسے حالات ہیں۔ کراچی بھی 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 175 جیسے حالات بن گئے ہیں حاضر لوڈنگ کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تنزانیہ کا چنا جو 18 اکتوبر سے پہلے پہلے پورٹ پر لگے گا 146 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جبکہ 20 اکتوبر والے جہاز میں کم ہو کر مارکیٹ 152 رہ گئی تھی آج 156/57 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ جہاز کی ایڈوانس پیمنٹ کا مطلب ہوتا ہے جب جہاز لگے گا ایمپورٹرز پیمنٹ کی کال دے گا اور پیمنٹ دے کر مال اٹھانا ہے۔ جہاز کے مال 45 دن پیمنٹ پر 166 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج تنزانیہ کی تقریباً 15000 بوری کے کام ہوے ہیں۔ ریٹیل میں گاہکی بھی اچھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ملرز بھی جہاز والے مال میں 156 تک دل کھول کر خریداری کر رہے ہیں۔ تاہم حاضر میں ضرورت کے مطابق ہی کام ہو رہا ہے۔ فل الحال حاضر میں مارکیٹ بہتر ہے .
Oct 05 2022 12:52:59 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 12000 باریک تل 11400 مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Oct 05 2022 12:14:29 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 05 2022 12:09:28 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی 500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ گولی دھنیا 17000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہک خاموش تھا۔ .
Oct 05 2022 12:06:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من مزید نرم ہوا ہے اور 33000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے فل حال۔ زیادہ ریٹ کی وجہ سے گاہک کھل کر خریداری نہیں کرتے صرف ضرورت کے مطابق ہی مال لیتے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں 224 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ .
Oct 05 2022 11:59:01 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی دو نمبر کوالٹی 24000 سے 27000 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی 28500 سے 30400 تک کام ہوے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں نئی مرچ 2 نمبر کوالٹی 24000/26000 جیسے حالات ہیں۔ نمبر ون کوالٹی فیصل آباد میں مال نہیں ہیں۔ پرانی مرچ فیصل آباد منڈی 23000 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ کسی وقت بھی شوٹ اپ ہو سکتی ہے۔ .
Oct 05 2022 11:54:34 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 11800/12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں ضعیم اور سٹار برانڈ کے۔ ملتان 12300/400 جیسے حالات ہیں۔ ڈیمانڈ شام کو نکلے گی۔ کل رات بہت اچھی ڈیمانڈ تھی ملتان۔ .
Oct 05 2022 11:52:16 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے مال 170 تک کام ہوے ہیں۔ پہنچنے کی پیمنٹ پر 175 جیسے حالات ہیں۔ اچھی کوالٹی 185 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 188/90 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہی لگ رہی ہے۔ .
Oct 05 2022 11:47:19 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب منڈیوں میں 100/200 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 10500/600 جیسے حالات ہیں 80/20 کوالٹی کے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی مارکیٹ رکی ہوئ ہے 11200 پر 93.310 کلو کی۔ ڈالر انٹر بینک میں کمزور ہے اور 224 روپیہ تک ہے انٹر بینک امپورٹ میں۔ .
Oct 05 2022 11:44:08 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔جوارسدا بہار اوکاڑہ منڈی میں 2/2.5 گاڑی کی آمدن تھی اور 3800/3850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پرانے مالوں کے 2800 سے 3100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ .
Oct 05 2022 11:37:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالا موسی لائن 25 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 2450 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ سست ہے۔ تھل لائن بھی 100/50 روپیہ کوئنٹل مارکیٹ نرم ہے اور 6050/6100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 05 2022 11:33:06 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8200 بھلوال 8225 جیسے حالات ہیں۔ پاپولر شوگر ملز کے 8185 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جھنگ زون میں سفینہ شوگر ملز کے بھی 8185 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 8200 کمالیہ 8100 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں مارکیٹ تھوڑی سست تھی آج اور ڈی ڈبلیو 7970 اتحاد 7985 جیسے حالات ہیں جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7960 ڈھرکی 7960 گھوٹکی 7965 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو فارورڈ اکتوبر 8205/10 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں النور 8090 العباس 8090 مہران 8140 فاران 8150 آبادگار 8150 جیسے حالات ہیں۔ آج نیچے گاہکی سست تھی۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی ہیِں مارکیٹ میں۔ .
Oct 05 2022 11:08:22 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 221/224 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے۔ کل دن کے اوقات میں گاہکی تھی مارکیٹ کچھ بہتر ہوئ تھی تاہم ابھی دوبارہ مارکیٹ نرم ہے۔وی 2 کوالٹی برما 226/227 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ رشین چیکو کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 مکس مال بھی 238/240 روپیہ تک ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں مزید 1 روپیہ کم ہوا ہے اور 224 روپیہ تک ہو گیا ہے امپورٹ میں۔ کینیڈا 8/9 242/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ 2/3 روپیہ کمزور ہوئ ہے۔ انڈیا 8 ایم ایم 255/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ زیادہ تر کام کینیڈا 8/9 مکس کا ہی ہو رہا ہے وہ مال سستے مل رہے ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 335/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 05 2022 10:51:04 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 9000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ 990 ڈالر تک تھی جو کراچی پورٹ پر 9624 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں ایس کیو 9300 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ چمن ماش تیز ہے اور فیصل آباد منڈی میں 10200 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 05 2022 10:45:54 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت 127 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں پورٹ کے مال کے۔ ییلو پیس دال 138 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں مزید کم ہوا ہے اور 224 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ بکنگ 460 ڈالر تک ہے جو کراچی پورٹ پر 112.82 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ .
Oct 05 2022 10:35:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 170 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ آج کراچی پورٹ پر 26 کنٹینر کی آمدن تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جن لوگوں کے مال پورٹ پر لگ رہے ہیں ساتھ ساتھ نفع پکا کر رہے ہیں۔ ڈالر انٹر بینک میں کمزور ہوا ہے اور 224 تک ہو گیا ہے انٹر بینک میں۔ فل حال مارکیٹ کمزور ہے۔ .
Oct 05 2022 10:26:48 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من نرم ہے اور 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگ کے جبکہ نئ مونگ 6800 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کھل کر بیچ بھی نہیں آتی اور فل حال نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ مارکیٹ میں خالی ریٹ گھوم رہے ہیں۔ .
Oct 04 2022 19:09:31 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 11800 جیسے حالات بن گئے ہیں مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Oct 04 2022 18:55:57 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 15/20 روپیہ نرم ہوئی ہے اور 7990/95 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اکتوبر کے سودے 8190/95 جیسے حالات ہیں۔ .
Oct 04 2022 17:54:26 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی رات کے اوقات میں ضعیم برانڈ 11500 جبکہ اسٹار برانڈ 11700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہک پوزیشن ہے بیچ کم آرہی ہے۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ آج ملتان میں اچھی ڈیمانڈ ہے۔ .
Oct 04 2022 15:46:44 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10/18 نرم ہوئی ہے اور 8000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد 8015 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ اکتوبر کے سودے 8220 تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے سودے 8250 تک کام ہو کر تھوڑے ٹھنڈے ہوے ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 6 اکتوبر کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ ہے امید ہے میٹنگ کے بعد گورنمنٹ گنے کی قیمت کا اعلان کر دے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی گنے کی نئی قیمت کا اعلان ہو گا مارکیٹ مزید تیز ہو جائے گی۔ دوسری جانب جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد 8250 مانگتے ہیں حاضر کا پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملیں اس دفعہ پورا زور لگائیں گی کہ ایکسپورٹ کی اجازت بھی مل جاے۔ ہو سکتا ہے ملیں دھمکی دے دیں کہ ہم ملیں نہیں چلائیں گے جب تک ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ملتی۔ کیونکہ جب گنے کی قیمت بڑھے گی تو ملوں کو چینی کی قیمت لازمی بڑھانا پڑے گی۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پچھلے سال چینی شارٹ تھی تو ملوں نے بڑی چالاکی کے ساتھ گورنمنٹ کو تین چار ماہ عدالتوں کے چکر لگوا لگوا کر چینی 140 روپیہ کلو تک بیچ دی تھی۔ اسی لئے ملیں اب بھی اپنا پورا زور لگائیں گی کیونکہ اگر گنا 300 روپیہ من ہو گیا تو ملیں ہر قیمت پر گورنمنٹ سے ٹکر لیں گی۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ .
Oct 04 2022 15:33:30 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والی 22500/23000 روپیہ من جیسے حالات ہیں مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بیچ نہیں ہے۔ نئی مرچ 24000/26000 جیسے حالات ہیں۔ نئی مرچ کی اتنی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پرانے مال ہو سکتا ہے نئی کے برابر فروخت ہو جائیں کیونکہ نئی کی کوالٹی شاندار نہیں ہے۔ آج گاہکی بھرپور ہے۔ .
Oct 04 2022 15:30:56 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد برسیم کراچی 11500/700 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ ملتان منڈی میں 12200 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ آج ان شاءاللہ تعالیٰ رات کو بھی جو کام کاج ہو ں گے واٹس ایپ پر لنک ڈال دیا جائے گا۔ .
Oct 04 2022 15:23:52 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا کراچی مارکیٹ سوڈان کوالٹی 221/227 جبکہ وی 2 کوالٹی برما 228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں جبکہ وی 7 235/237 ایتھوپیا ہلکے مال 225 جبکہ اچھے مال 238 رشین چیکو کوالٹی 240/245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 مکس مال بھی 238/240 روپیہ تک ہیں۔ ملا جلا رجحان تھا مارکیٹ میں۔ کینیڈا 8/9 245/250 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 8 ایم ایم 255/260 ارجنٹینا 8 ایم ایم 260/65 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ انڈیا 9 ایم ایم 320 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکا 9 ایم ایم 335/345 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Oct 04 2022 15:17:21 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 11800/12000 باریک تل 11400 مارکیٹ رکی ہوئی ہے .
Oct 04 2022 15:16:49 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 80% سفید 10700 کراچی تھر پارکر کوالٹی 11200 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے .
Oct 04 2022 15:15:51 2 years ago
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2450/75 روپیہ من تھل لائن 6150/6200 مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott