+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 06 2023 11:10:31
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو کراچی مارکیٹ میں 290 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے۔ جبکہ اچھے سارٹیکس مال 305/310 جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی مارکیٹ بہتر ہے اور اچھے مشین کلین مال 285 روپیہ تک ہیں جبکہ فارمر ڈریس مال 270/275 جیسے حالات ہیں۔ اسٹریلیا 6/7/8 ایم ایم 315 جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 ایم ایم پورٹ فریش مال کے 348 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں جبکہ گودام کے مال کے 350/353 جیسے حالات ہیں۔ باقی کوالٹی ارجنٹینا ترکی 8 ایم ایم اکا دکا مال ہیں مارکیٹ میں۔ امیریکا 9 ایم ایم لوکل پیکنگ 390/395 جبکہ برانڈڈ مال 460/465 جیسے حالات ہیں۔ لوکل مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں بھی انڈیا کی فصل آنے کے باوجود بھی مارکیٹ مضبوط ہی ہے۔ رمضان المبارک کی وجہ سے خلیجی ممالک بنگلہ دیش وغیرہ کی اچھی گاہکی ہے۔