پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں شام کے اوقات میں 11000/13000 روپیہ من جبکہ مشین کلین 13000/13500 پہ رکا ہوا ہے۔ مصری برسیم پرانا کراچی 10500 نیا 14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بکنگ پرانا برسیم 1125 نیا 1325 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج مصر کی تین چار بڑی فیکٹریوں میں ہر فیکٹری کے پاس 200 سے 400 بوری تک آمد ہوئی ہے بعض فیکٹریوں نے اگلے ہفتے کی ڈیلیوری کے سودے بھی لئے ہیں۔ آج مصر کی مارکیٹ 100 پونڈ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج مصر کی مارکیٹ میں 3100 پونڈ فی اردب تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 3000 تک کام ہوے تھے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق مصر میں اردب کا پیمانہ چلتا ہے۔ ایک اردب میں 160 کلو برسیم ہوتا ہے۔ مصر کی کرنسی پاونڈ کہلاتی ہے۔ تقریباً ایک پاونڈ پاکستان کے دس روپیہ کے برابر ہوتا ہے۔ مصر میں اگلے ہفتے سے آمد میں میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہو جاے گا۔