+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 25 2023 17:00:14
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور نمبر ون کوالٹی 165 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی بھی 162 سے 162.50 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ایک جہاز اپریل میں لوڈ ہونا تھا آسٹریلیا سے سب وہ امید ہے 26 اپریل کو آسٹریلیا پورٹ پر جاے گا لوڈنگ کیلئے جبکہ 6 مئ کو روانگی ہوگی آسٹریلیا سے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اب اس جہاز میں 8000 ٹن مسور نپر بھی بک ہوا ہے۔ 665 ڈالر میں۔ اس کے علاؤہ ایک اور جہاز بھی بک ہوا ہے جو مئ میں شپ ہو گا وہ جہاز سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔ لوکل فصل مجموعی طور پر کمزور نظر آرہی ہے۔ اس وقت بارشوں کی ضرورت نہیں ہے جبکہ بارشیں غیر متوقع طور پر ہورہی ہیں 29 مارچ کو بھی بارش سننے میں آ رہی ہے جو کہ فصل کیلئے فائدہ مند نہیں ہے۔