+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 16 2023 17:39:54
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 4 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 166 تک کام ہوے ہیں نمبر ون کوالٹی کے جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی (ملنگ کوالٹی) 162 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کے مال کراچی مارکیٹ میں کم ہیں۔  اس کے علاؤہ یہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں اس لئے انویسٹرز بھی خریداری کر رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تھل پنجاب نئی فصل کا 6900/7000 روپیہ من کا خریدار ہے مئی کے سودوں کا۔  اس حساب سے اگر دیکھا جائے تو مئ کے سودوں کا ریٹ 175 روپیہ کلو بنتا ہے اسی لئے انویسٹرز کراچی والے مال کو لینا شروع ہو گئے ہیں۔ تھل پنجاب میں 6900/7000 روپیہ من کا گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال بھی تھل کی فصل اتنی نظر نہیں آ رہی ہے جو 2023/24 کی کھپت کو پورا کرے اس لئے ہمیں اس سال بھی آسٹریلیا سے ہی ایمپورٹ کرنا پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جب سے انٹر بنک میں ڈالر کے مسائل بنے ہیں۔ چھوٹے ایمپورٹرز جو کنٹینرز کی شکل میں ایمپورٹ کرتے تھے ان کا کام تقریباً ختم ہو گیا ہے اب بڑے ایمپورٹر ایمپورٹ کرتے ہیں جہازوں کی شکل میں اور اتنی زیادہ رقم خرچ کر کے اگر معقول منافع نہ ملے تو ایمپورٹرز کام نہیں کرتے۔  پورٹ پر گزشتہ دنوں جو دو جہاز لگے تھے ان میں لوڈنگ چل رہی ہے۔ اگلا جہاز آنے تک پہلے والے مال کھاے پیئے جائیں گے۔ اگلا جہاز جو پہلے سننے میں آ رہا تھا 15 ہزار ٹن کا ہے آج ہماری ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ یہ جہاز 30 ہزار ٹن کا ہے۔  لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اسٹاکسٹ بھی متحرک ہو گئے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کر رہے ہیں۔ کیونکہ نئی فصل کا ریٹ 7000 روپیہ کھل گیا ہے۔ کسان کے نقط نظر سے دیکھا جائے تو یہ کوئی بہت بڑا ریٹ نہیں ہے کیونکہ پچھلے سال ڈالر 180 کا تھا جو اب 285 کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح ڈیزل 150 والا 300 کا ہو گیا ہے۔ جبکہ کھاد وغیرہ ہر چیز کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے اس لئے ایک تو فصل ہی کم ہے دوسری اہم بات یہ ہے موجودہ ریٹ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوں گے اس سال۔ اس لئے حاضر ریٹ میں کالا چنا کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ایک ڈیڑھ ماہ کی بات ہے مئ میں مارکیٹ دوبارہ تیز ہو جائے گی اور کالا چنا میں اچھی مزدوری ملنے کے امکانات ہیں۔