+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 16 2023 16:43:14
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شام کے اوقات میں 9735/40 کی سطح پر رکی ہوئی ہے۔ جبکہ مارچ کے سودے 10/15 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9750 جیسی صورتحال بن گئی ہے ٹیکس ان پیڈ کی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودے 10225 تک ہوے ہیں۔ اپریل کے سودوں میں انویسٹرز کی دلچسپی زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق المعز گروپ کی شوگر ملز نے مئ کے سودے 10500 میں فروخت کئے ہیں۔ ملیں حاضر میں فروخت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں کیونکہ جب ملوں کا فارورڈ میں سودا بڑھا کے بک رہا ہو تب مضبوط ملیں حاضر میں مال فروخت نہیں کرتیں۔ امید ہے اتوار پیر سے پھر ایک بمپر گاہکی کا سپیل آنے کی توقع ہے۔  یہاں خریداری کر نے میں کوئی حرج نہیں ہے مارکیٹ کسی وقت بھی اڑان بھر سکتی ہے۔