+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 09 2023 11:49:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا نمبر ون کوالٹی کے ریٹ میں 2/3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوے ہیں اور 168 کا خریدار بن گیا ہے۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 166 کا گاہک ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج انٹر بنک میں ڈالر تیز ہوا ہے اور 283/288 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ بعض بنک 283 بتا رہے ہیں جبکہ بعض بنک 288 بھی بتا رہے۔  مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر ایک جہاز بھی لگا ہے جس میں 15392 ٹن نمبر ون جبکہ 6350 ٹن سی ایچ کے ایم کوالٹی مال ہے۔  تقریباً 21742 ٹن ٹوٹل مال لگا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی کا پڑتا تقریباً 178/80 کا بنتا ہے اور آج ریٹ 168 ہے ایمپورٹر کو اس ریٹ میں مال فروخت کر کے نقصان ہے۔ مارکیٹ صرف سٹے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہے کیونکہ 10 مارچ کے سودے بکے ہوئے ہیں اور جن کے پاس پیمنٹ نہیں ہے وہ اپنا مال بیچ رہے ہیں۔ جیسے ہی دس تاریخ کے سودے سیٹل ہو جائیں گے مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔  اس ریٹ میں کالا چنا خریدنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔