+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 03 2023 20:50:24
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی رات کے اوقات میں تقریباً ایک گھنٹہ پہلے حاضر میں 15 روپیہ کوئنٹل کمزور ہو گئی تھی تاہم اس وقت دوبارہ 15 تیز ہوئی ہے اور 9100 تک کام ہوے ہیں پیر کی پیمنٹ پر۔ مارچ کے سودے کم ہو کر 9300 تک کام ہوے تھے اس وقت دوبارہ 30 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 9330 میں کام ہوا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حاضر میں بھرپور گاہکی ہے۔ زیریں سندھ میں چمبڑ شوگر ملز کے 9250 تک کام ہوے ہیں۔ زیریں سندھ کی مضبوط ملیں مل نہیں بیچ رہی ہیں جبکہ کمزور ملیں بند ہو گئی ہیں ان میں مال ہی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اب پنجاب میں ملیں بند ہونے ک سلسلہ شروع ہو گیا ہے جیسے جیسے پنجاب کی ملیں بند ہوتی جائیں گی جذبات مزید بڑکیں گے۔  فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔