+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 01 2023 17:33:15
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی کے ریٹ شام کے اوقات میں مزید تیز ہوے ہیں اور 176.50 تک کام ہوے ہیں 10 مارچ کی پیمنٹ پر 177.50 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 168.80 پیسے کا ہو گیا ہے جسکی وجہ سے ایمپورٹرز نے سیل کم کی ہے۔  اس کے علاؤہ جس ایمپورٹر کو بنک سے ڈالر ملتے ہیں وہی مال بیچتا ہے جس کو ڈالر نہیں ملتے وہ ایمپورٹر سیل نہیں کرتا ہے۔ کنٹینر کی شکل سی ایچ کے ایم کوالٹی 535 ڈالر ہے تاہم اب ایمپورٹرز کنٹینر میں ایمپورٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ کنٹینر میں ڈیمریج ڈیٹینشن بہت لگتا ہے جب بنک سے ڈالر نہیں ملتے تب۔  کالا چنا کی مارکیٹ مجموعی طور پر بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ روز تقریباً پورے تھل میں اچھی بارش ہوئی ہے اس کا کتنا فائدہ ہو گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے جب ہم سروے پہ جائیں گے تب صحیح اندازہ لگے گا ایک بات ضرور ہے کہ دسمبر جنوری میں کم بارشوں اور کہر پڑنے کی وجہ سے فصل متاثر ضرور ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی بعض صوبوں میں کہر پڑنے کی وجہ سے فصل متاثر ہوئی ہے۔ تاہم ہماری ٹیم اس وقت ریسرچ میں ہے کچھ دنوں تک آپ کو انڈیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔