+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 22 2023 17:09:03
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں حاضر ڈیلیوری 160 روپیہ کلو تک ہیں۔ جہاز کے مال میں 155 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 5 مارچ والے جہاز میں 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جو 31 جنوری کو جہاز لگا تھا آج 22 دن ہو گئے ہیں اس میں تھوڑے تھوڑے ڈالر ایمپورٹرز کو مل رہے ہیں اور تھوڑی تھوڑی ڈیلیوری نکل رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 12000 ٹن والے جہاز میں ابھی تک 6000 ٹن کی ڈیلیوری نکلی ہے جب کہ 6000 ٹن شیڈ میں پڑا ہوا ہے۔ 5 مارچ کو ایک اور جہاز لگنا ہے 36000 ٹن کا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ہمارے پاس اس وقت 42000 ٹن مال ہے جو شیڈ میں ہے وہ اور جو 5 مارچ کو لگے گا اسے ملا کر۔ بظاہر کوئی شارٹیج والی بات نہیں ہے۔ تاہم ییلو پیس کی مندہ تیزی بنکوں سے ڈالر ملنے پر اور ڈالر کی قیمتوں سے منسلک ہے۔ اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہوتا ہے تو ایمپورٹرز کا پڑتا بڑھ جاتا ہے۔ بنک فل الحال ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کافی تیز ہو گیا ہے جبکہ یو ایس ڈی ٹی جو کہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے یعنی ڈیجیٹل ڈالر ہے اسکی قیمت بھی 287/88 تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر انٹر بنک میں ڈالر رکا رہے تو پھر ییلو پیس ادھر ہی روپیہ دو روپیہ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ اور اگر ڈالر سپیڈ سے نہ ملیں اور حاضر ڈیلیوری کی شارٹیج بن جاے تب ییلو پیس زیادہ تیز بھی ہو سکتی ہے۔