پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 230/35 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1040 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 228 کا پڑتا ہے سوڈان 5/6 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 220 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 930 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 تک پڑتا ہے۔ برما وی ٹو 225 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1035 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 227.5 تک پڑتا ہے۔ وی سیون 235 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بکنگ 1075 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 236 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شپمنٹس لیٹ ہونے کی وجہ سے کراچی کے گوداموں میں مال کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر 205.5 تک پہنچ گیا ہے۔ ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ڈالر اسی ہفتے میں 210 تک پہنچ جائے اس لئے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
ایتھوپیا 6/7/8 کراچی جتنا مال آیا تھا فروخت ہو گیا ہے۔ بکنگ 1050 ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 230 تک پڑتا ہے انڈیا 8 ایم ایم کراچی کے گوداموں میں مال ختم ہے۔ البتہ جو مال ہفتہ دس دن بعد پورٹ پر لگیں گے وہ 275 تک ملتے ہیں حاضر مال شارٹ ہے۔بکنگ 1160 ڈالر ہے جو کراچی 255 تک پڑتا ہے ارجنٹائن 8 ایم ایم 285 ایڈوانس پیمنٹ جیسے حالات ہیں بکنگ 1200 ڈالر ہے جو کراچی آکر 263 تک پڑتا ہے۔ کینیڈا 8/9 285/90 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں بکنگ 1160 ڈالر ہے کراچی آکر 255 تک پڑتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔
انڈیا 9 ایم ایم 305 جیسے حالات بن گئے ہیں بکنگ 1260 ہے جو کراچی آکر 277 تک پڑتا ہے۔ امیریکن 9 ایم ایم 345/50 جیسے حالات ہیں بکنگ انتہائی اونچی ہے اس لئے بکنگ نہیں ہو رہی ہے۔ انڈیا 12 ایم ایم بھی امیریکن کے ریٹ کے ساتھ ہی فروخت ہوتا ہے۔ 345/50 تک بکنگ کے ریٹ کل کے تبصرے میں اپڈیٹ کریں گے ان شاءاللہ