+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 13 2022 16:46:48
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ اور وانڈو کی منڈیوں میں ریگولر کوالٹی 11000 سے 12500 جیسے حالات تھے۔  مشین کلین 13000/13500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصری برسیم پرانا فل الحال کوئی لمبی چوڑی بیچ نہیں ہے۔ جبکہ نیا برسیم کل تک تو 13000 تک کام ہوے تھے تاہم آج تمام ایمپورٹرز نے سیلنگ بند کر دی ہے۔ کیونکہ دنیا اخبار میں ایک کالم شائع ہوا ہے کہ بجٹ میں جن چیزوں کی گورنمنٹ نے ڈیوٹیاں اور ٹیکس ختم کئے تھے وہ واپس لگاے جائیں۔ دنیا اخبار کے کالم نگار نہ یہ بھی لکھا ہے جب وزیر خزانہ بجٹ کو سمیٹیں گے تو جن اشیاء پر سیل ٹیکس کی چھوٹ دی گئی تھی ان اشیاء پر دوبارہ سیل ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کریں گے۔ اس خبر کے مارکیٹ میں آنے کے بعد امپورٹرز سیل بند کر گئے ہیں۔ اس 15 ستمبر سے 15 اکتوبر کے سودوں کا بھرپور گاہک ہے لیکن بیچ نہیں ا رہی ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب مصر سے پرانا برسیم 1100 ڈالر جبکہ نیا 1300 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ا رہے ہیں۔