پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 7895 تک کام ہوے ہیں۔ جون کے سودے 8015 تک ہوے ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سننے میں آیا ہے کہ ملرز اور گورنمنٹ کے درمیان دوبارہ مذاکرات ہوں گے دو چار دن تک ایکسپورٹ کے حوالہ سے۔ تاہم حتمی بات تو بعد میں ہی سامنے آئے گی۔ فل الحال تو مارکیٹ سست ہے۔ لیکن ماہرین کے خیال کے مطابق 20/25 جولائی سے عیدالاضحی تک اچھی ڈیمانڈ نکلنے کی توقع کی جارہی ہے۔ یکم جولائی کو بنک بند ہونگے فارورڈ کے سودوں کی سیٹلمنٹ امید ہے 4 جولائی کو ہوگی۔ پھر اس کے ایک ہفتہ بعد عید الاضحی بھی ا جاے گی۔ اس لئے ماہرین اس درمیان اچھی ڈیمانڈ نکلنے کی توقع کر رہے ہیں۔