+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 20 2023 17:51:29
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 201 سے 205 نپر 200 روپیہ کلو جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق کراچی میں پیمنٹ کے دباؤ کی وجہ سے مارکیٹ ٹھنڈی ہے۔ بنیادی وجہ یہ ہے کہ پورٹ پر 12000 ٹن مسور پڑی ہوئی ہے جو تھوڑا تھوڑا کر کے کلئیر ہو رہی ہے۔ اس کے علاؤہ ایک جہاز کالا چنا کا ہے پورٹ پر جبکہ ییلو پیس کا جہاز بھی ہے پورٹ پر۔ اس کے علاؤہ 5 مارچ کو ییلو پیس کا ایک جہاز پورٹ پر آے گا جبکہ 8 مارچ کو کالا چنا کا بھی ایک جہاز پورٹ پر آے گا جس کی وجہ سے ایمپورٹرز کو پیمنٹ کی ضرورت ہے۔ اگر ڈیمانڈ کی بات کی جائے تو فیصل آباد منڈی آج بمپر ڈیمانڈ تھی لیکن کراچی مارکیٹ میں بھاؤ نہیں بڑھ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور اس ریٹ میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جب مال پکے ہاتھوں میں چلا جائے گا مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ سے ابھی وارہ نہیں ہے صرف پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے سودے نیلام ہو رہے ہیں۔