+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 20 2023 17:31:05
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ییلو پیس کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 154 جہاز جبکہ حاضر ڈیلیوری 159 روپیہ کلو کی سطح پر رکے ہوئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ ایک دو ہفتے سے پشاور کے راستے مال آرہے تھے جو پورے خیبرپختونخوا اور پنجاب تک کی ڈیمانڈ کو پورا کر رہے تھے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر بند ہو گیا ہے اور پشاور میں مال بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں جسکی وجہ سے آج فیصل آباد لاہور گوجرانولہ کی طرف سے کراچی میں پوچھ گچھ شروع ہو گئی ہے۔ طور خم بارڈر کتنے دن بند رہے گا اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔  جو جہاز پورٹ پر آیا تھا وہ کسٹم کے شیڈ میں چلا گیا ہے ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 35/40% مال ریلیز ہوے ہیں جن ایمپورٹرز کو انٹر بنک سے ڈالر مل گئے ہیں باقی جب تھوڑے تھوڑے ڈالر ملتے جائیں گے مال ریلیز ہوتا جاے گا۔   پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا 36000 ٹن والا جہاز 5 مارچ تک پورٹ پر آے گا یہ جہاز 477 ڈالر فی ٹن کے حساب سے بک ہوا تھا جس کا کراچی پورٹ پر پڑتا 136/137 روپیہ کلو تک ہے۔ تاہم جب جہاز لگے گا اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن ہو گی یہ اس وقت ہی پتا چلے گا۔  چونکہ افغانستان سے پشاور کے راستے طور خم بارڈر پر مال آنا شروع ہو گیا تھا اس لئے کراچی کے ملرز ضرورت کے حساب سے ہی خریداری کر رہے تھے۔  ابھی بارڈر بند ہونے کی وجہ سے اگر خیبرپختونخوا اور پنجاب کی گاہکی نکلی تو مارکیٹ تھوڑی بہت بہتر ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 5 مارچ کو جو جہاز لگے گا اگر ایمپورٹرز کو ڈالر ملنا شروع ہو گئے تو وہ اس ریٹ میں ییلو پیس بیچیں گے کیونکہ جس ایمپورٹر کو ڈالر مل جاتا ہے اس کو اچھا منافع ملتا ہے۔  لیکن ایک بات ہے اگر ڈالر انٹر بنک میں تیز ہونا شروع ہو گیا پھر الگ بات ہو گی۔