+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 13 2022 15:40:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 150 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 6500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی 165/66 جیسے حالات بن گئے ہیں ریگولر کوالٹی کے۔ جبکہ فالکن بریج والا 170 مانگنا شروع ہو گیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سی ایچ کے ایم کوالٹی 650/55 ڈالر جبکہ نمبر ون کوالٹی کے 680 ڈالر تک کام ہوے ہیں جون جولائی شپمنٹ کے۔ اگست ستمبر شپمنٹ 685/90 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تنزانیہ کالا چنا 640 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پچھلے چار پانچ دنوں سے بکنگ بھرپور ہو رہی ہے۔ تاہم فل الحال پائپ لائن میں مال شارٹ ہونے کی وجہ سے تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے۔ عید الاضحی تک تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔ 5/6 جولائی تک مئ کے مہینے کتنی لوڈنگ ہوئی ہے اس کے فگر بھی آ جائیں گے۔ فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔