+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 11 2023 16:45:43
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ شام کے اوقات میں 8450/55 پہ رکے ہوئے ہیں۔  فروری کے سودے 8670/75 جبکہ مارچ کے سودے 9070/75 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 15 تاریخ تک جنوبی پنجاب کی ملوں کے سودے ہیں۔ حمزہ اتحاد اور جے ڈی ڈبلیو جس کی وجہ سے حاضر میں مارکیٹ رکی ہوئی ہے تاہم گاہکی بہت ہے مال فروخت بھی دھڑا دھڑ ہو رہا ہے۔  جنوبی پنجاب جے ڈی ڈبلیو اتحاد الائنس ڈھرکی گھوٹکی اور اے کے ٹی یونائیٹڈ وغیرہ 400 گاڑی کی لوڈنگ ہو رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے 15 تاریخ تک ہو سکتا ہے مارکیٹ تھوڑی پھنس کے چلے لیکن اس کے بعد مارکیٹ مضبوط ہو جائے گی۔ ان ریٹس میں سودا لینے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر 50 روپیہ کم ہو جائے تب بھی کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ 15/20 تاریخ کے بعد ہو سکتا ہے مارکیٹ زیادہ جمپ کر جاے۔ کیونکہ مارچ کے سودوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہے۔ اور مارچ کی کھل کر بیچ بھی نہیں آ رہی ہے۔ مارچ کا اندازہ آپ یہاں سے لگا سکتے ہیں کہ فروری 8675 ہے اور مارچ کا 400 روپیہ بوری بڑھا کہ گاہک کھڑا ہے یعنی 9070/75 کا گاہک ہے۔ اس لئے حاضر میں مال لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ باقی روپیہ آٹھ آنہ اوپر نیچے یہ کاروبار کا حصہ ہے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے