+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 10 2023 21:38:06
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو کے ریٹ رات کے اوقات میں 50 روپیہ کوئنٹل کم ہوے ہیں اور 8450 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  فروری کے سودوں کی 8665/70 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ 9025 کا خریدار ہے۔ حاضر میں آج کام کاج سست ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ تاہم مارچ کے سودوں میں لوگوں کی دلچسپی کافی دیکھنے میں آ رہی ہے۔  گزشتہ روز جب مارچ 9100 جیسی صورتحال بن گئی تھی تب 17 اپریل کی پیمنٹ پر 9275 تک کام ہو گئے تھے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی سینئر ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ملیں بند ہونے کی دیر ہے مارکیٹ فورأ گرم ہو جاے گی۔ بلکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیں بند ہوتے ہی مارچ والے ریٹ کہیں حاضر ہی نہ بن جائیں۔