+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2023 17:21:20
  • Comments

Millet | باجرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ تھل لائن پر 7500 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اوکاڑہ منڈی میں فیڈ کوالٹی مکئی کے ریٹ میں یک دم اضافہ ہوا ہے اور مکئی 300/400 روپیہ من تیز ہو گئی ہے۔ 3300/3400 تک بولی ہوئی ہے اوکاڑہ منڈی میں۔  مکئی کی تیزی کی وجہ سے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ فیڈ ملیں دوبارہ باجرہ کی خریداری میں انٹری مار سکتی ہیں۔ اس لئے یہاں باجرہ کی خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ فیڈ ملوں نے جب باجرہ کی فصل شروع ہوئی تھی تو 2200 سے باجرہ لینا شروع کیا اور 3000 تک باجرہ خریدا۔ پھر جب باجرہ تیز ہو گیا یعنی 3400 روپیہ من ہو گیا اس وقت مکئی 2400 روپیہ من تھی تو فیڈ ملوں نے باجرہ چھوڑ کر مکئی لینا شروع کر دی۔ اب مکئی پھر مہنگی ہو گئی ہے اس لئے فیڈ ملیں دوبارہ انٹری مار سکتی ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چاول کا ٹوٹا ہوا دانہ جیسے ہم نکو کہتے ہیں وہ بھی فیڈ ملیں خریدتی ہیں نکو کا ریٹ 4200 روپیہ من تک پہنچ گیا ہے۔ اس لئے ماہرین باجرہ کی تیزی کے امکانات بتا رہے ہیں۔