پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2950/3000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 50/100 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوا ہے اور 7700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ فل الحال ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ والی مکئی 3000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ نئی مکئی کی فصل جون میں آے گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مکئی بھی نئی فصل آنے سے پہلے 3400/3500 روپیہ من ہو سکتی ہے۔ اگر مکئی 3500 بن گئی تو پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیڈ ملیں دوبارہ باجرہ لینا شروع کر دیں گی۔ اور اگر ایک جھٹکا فیڈ ملوں نے دوبارہ باجرہ کو لگا دیا تو پھر باجرہ میں بہت بڑی تیزی بھی آ سکتی ہے۔ تاہم یہ بات ابھی قبل از وقت ہے۔ جب مکئی تیز ہو گی تو ساتھ ساتھ صورت حال واضح ہوتی جاے گی۔